سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ اگر بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر کھلانا ہے تو اس سے بہتر ہے انہیں واپس پاکستان بھیج دیا جائے۔
EPAPER
Updated: February 09, 2026, 11:41 AM IST | Lahore
سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ اگر بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر کھلانا ہے تو اس سے بہتر ہے انہیں واپس پاکستان بھیج دیا جائے۔
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی حکمت عملی اور بابر اعظم کی نئی بیٹنگ پوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ نیدر لینڈز کے خلاف پاکستان کی مشکل فتح کے بعد ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر کھلانے کا تجربہ ناکام ہے اور ان کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع ملنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ: انگلینڈ کی اعصاب شکن فتح،نیپال نے دل جیت لیے
سابق کرکٹر نے کہا کہ ’’اگر بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر کھلانا ہے تو اس سے بہتر ہے انہیں واپس پاکستان بھیج دیا جائے، ان کی جگہ خواجہ نافع کو نمبر۴؍ پر آزمانا چاہئے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ نمبر۴؍ کا بیٹر وہ ہوتا ہے جو میچ جتوا کر پویلین واپس لوٹے۔ باسط علی نے پیش گوئی کی کہ اگر پاکستان اس ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر پاتا، تو یہ بابر اعظم کے ٹی ٹوینٹی کریئر کا آخری ٹورنامنٹ ثابت ہو سکتا ہے۔ باسط علی نے ٹیم کی سست روی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ٹیم میں بڑے نام ہونے کے باوجود پاکستان۱۴؍ اوورز میں ۸۸؍ رن بنانے میں بھی لڑکھڑا رہا ہے، یہ کھلاڑی برسوں سے کھیل رہے ہیں مگر اپنا کردار نہیں پہچانتے۔ ‘‘ واضح رہےکہ بابراعظم بگ بیش لیگ کے بعدسے مسلسل تنقید وں کی زد پر ہیں۔