مہاڈ اور پولاد پور سمیت ضلع کے کئی علاقے زیرآب، ساوتری اور گندھاری ندیاں خطرے کے نشان کو عبور کرگئیں،شہریوں میں تشویش کی لہر۔
EPAPER
Updated: July 22, 2024, 11:36 AM IST | Siraj Shaikh | Mahad
مہاڈ اور پولاد پور سمیت ضلع کے کئی علاقے زیرآب، ساوتری اور گندھاری ندیاں خطرے کے نشان کو عبور کرگئیں،شہریوں میں تشویش کی لہر۔
کوکن کے مہاڈ سمیت رائے گڑھ ضلع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو دن بھر تیز بارش کے باعث ندیاں خطرے کی سطح پر پہنچ گئیں۔ ساوتری ندی کی سیلابی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے نگر پا لیکا انتظامیہ نے سائرن بجا کر شہریوں کو محتاط اور چوکنا رہنے کی وارننگ دی ہے۔ مہا ڈ پولاد پور سمیت اطراف کے علاقوں میں گزشتہ۴۸؍ گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش نے سیلاب جیسی صورتحال پیدا کردی ہے۔ انتظامیہ نے مطلع کیا ہے کہ ساوتری ندی خطرے کی سطح کو عبور کر چکی ہے۔ دریں اثناء مہابلیشور اور پولاد پور میں موسلادھار بارش کا زور برقرار ہے، جس سے شہریوں کو تشویش و اندیشے لاحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مہاڈ سےرائے گڑھ قلعہ جانےوالا راستہ اورمہاڈ مہا پرل روڈ بھی سیلابی صورتحال کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ کیونکہ ان ندیوں کا پا نی ان راستوں پر جمع ہو گیا ہے۔ مہاڈ تعلقہ میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے اور اس باعث ساوتری اور گندھا ری ندیوں میں زبردست طغیا نی ہے۔ شہر کے ساتھ ساتھ تعلقہ میں بھی موسلادھار بارش کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ اس وجہ سے مارکیٹ میں بھی سنا ٹا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: دھولیہ میں وشال گڑھ تشدد کے خلاف بند کامیاب، دھرنے میں عوام کا اژدہام
مہاڈ انتظامیہ ممکنہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مہابلیشور اور ورنده گھاٹ اور رائے گڑھ قلعہ کی پہا ڑ يوں پر سے گرنے والا پانی ساوتری اور گندھا ری ندیوں میں ملنے سے ان کی سطح آب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مہابلیشور سے آنے والا پانی پولاد پور کے قریب را نباجیری ڈیم میں جمع ہوتا ہے، موسلا دھار بارش سے ڈیم بھر چکا ہے اور ڈیم سے بڑے پیمانے پر پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ ڈیم کی پانی اور پہاڑوں سے گرنے والے پانی سےساوتری ندی اور گندھا ری ندیاں بپھرگئی ہیں۔ اسی باعث ممکنہ سیلاب کے خدشے نے شہریوں میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔ ممکنہ، سیلاب کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے انتظامات بھی کرلئے ہیں۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آ رِ ایف کی ٹیمیں تیار ہیں۔ خطہ کوکن میں جاری موسلادھار بارش سے دھان کے کھیت تا لا بو ں کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔ مسلسل بارش کے سبب یہاں کا ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ ممبئی گوا شاہراہ پر بڑے بڑے گڑھے پڑ جانے سے ٹریفک بھی سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔