Inquilab Logo Happiest Places to Work

کولکاتا: ابھیشیک بنرجی کے دفتر میں ہاتھاپائی پر۱۳؍افراد گرفتار

Updated: August 29, 2026, 11:01 AM IST | Agency | Kolkata

ٹی ایم سی کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک کے کیمک اسٹریٹ دفتر میں جمعرات کی شب ہنگامہ ہوا تھا۔

Abhishek Banerjee expressing displeasure over the removal of the billboard. Picture: INN
بل بورڈ ہٹائے جانے پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی۔ تصویر: آئی این این
مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے کیمک اسٹریٹ واقع دفتر پر مبینہ طور پر لگے ایک غیر قانونی اشتہاری بورڈ کو ہٹانے کے دوران پولیس کے ساتھ ہوئی ہاتھا پائی کے معاملے میں۱۳؍ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک افسر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی کولکاتا کے کیمک اسٹریٹ میں واقع ترنمول کانگریس کے دفتر میں جمعرات کو ہوئی ہاتھا پائی کے سلسلے میں شیکسپیئر سرانی پولیس تھانے میں تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
 
 
شکایات کی بنیاد پر پولیس نے واقعے میں ملوث۱۳؍ افراد کو قابلِ ضمانت اور ناقابلِ ضمانت دونوں دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے۔ ابھیشیک بنرجی، راجیہ سبھا کے رکن ڈیرک اوبرائن اور دیگر افراد کی پولیس اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے ملازمین کے ساتھ بار بار بحث ہوئی۔ یہ بھی الزام ہے کہ پارٹی کارکنوں نے پولیس کا غصے کے ساتھ سامنا کیا۔ اس واقعے کے سلسلے میں درج مقدمے میں ابھیشیک بنرجی، ڈیرک اوبرائن، پارٹی کے سینئر لیڈر بیسوان چٹرجی اور دیگر افراد کے نام شامل ہیں۔ بنرجی کا دفتر کیمک اسٹریٹ پر واقع عمارت کی ساتویں منزل پر ہے، جہاں پارٹی کا ایک بڑا بل بورڈ نصب تھا۔ کے ایم سی اور پولیس کی ٹیم جمعرات کی دوپہر وہاں پہنچی اور الزام لگایا کہ یہ بل بورڈ غیر قانونی ہے۔ اسکے بعد پولیس اور دفتر میں موجود سیکوریٹی گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK