• Sun, 13 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کولکاتا:۵۰؍ واں کتاب میلہ، وندے ماترم کا۱۵۰؍ سالہ جشن، اسرائیل تھیم ملک

Updated: September 13, 2026, 5:00 PM IST | Kolkata

کولکاتا میں اگلے بین الاقوامی کتاب میلے کا مرکزی موضوع قومی گیت وندے ماترم کی۱۵۰؍ ویں سالگرہ ہوگا، جبکہاسرائیل کو تھیم ملک کے طور پر غور کیا جا سکتا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

  کولکاتا میں اگلے بین الاقوامی کتاب میلے کے منتظمین نے کہا کہ۵۰؍ واں بین الاقوامی کتاب میلہ اگلے سال۲۲؍ جنوری سے۳؍ فروری تک منعقد ہوگا۔جس میں اسرائیل کو تھیم ملک کے طور پر غور کیا جا سکتا ہےحالانکہ تھیم ملک پر حتمی فیصلہ مشاورتی کمیٹی بروقت کرے گی۔بک فیئر ایڈوائزری کمیٹی کے کنوینر پروسنجیت بکشی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ’’اگلے سال کے کتاب میلے کا مرکزی موضوع وندے ماترم کے۱۵۰؍ سال ہے۔ یہ تحریک آزادی، قوم پرستی اور ہندوستان کی تاریخ سے جڑا ایک اہم باب ہے۔اگلا ایڈیشن بنگال کی تاریخ، ادب اور سماجی و ثقافتی زندگی کے کئی پہلوؤں پر بھی توجہ مرکوز کرے گا۔‘‘ انہوں نے کہا اس کے علاو ہ کمیٹی بنگال کی تقسیم کی تاریخ اور ان حالات کو پیش کرنے پر غور کر رہی ہے جن کی وجہ سے مغربی بنگال بنا۔

یہ بھی پڑھئے: یوگی کا سوالوں سے فرار، صحافی کو دھمکیاں، اپوزیشن حملہ آور

مزید برآںبنگال پنرجاگرن بھی نمایاں طور پر پیش کیا جائے گا، جس میں راج نارائن باسو کی۲۰۰؍ ویں یوم پیدائش کو میلے کے پروگراموں میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بکشی نے مزید کہامقبول ثقافت کو بھی جگہ ملنے کا امکان ہے، جس میں لیجنڈ اداکار اتم کمار کی۱۰۰؍ ویں سالگرہ اور رابندر ناتھ ٹیگور کے ڈرامے ’’رکتا کرابی‘‘ کی۱۰۰؍ ویں سالگرہ شامل ہیں۔تاہم اسٹال الاٹمنٹ پر، کمیٹی نے کہا کہ وہ عالمی سطح پر بڑے کتاب میلوں میں استعمال ہونے والے ٹیکنالوجی پر مبنی نظام پر غور کر رہی ہے۔ اسٹال کمپیوٹرائزڈ یا خودکار نظام کے ذریعے الاٹ کیے جا سکتے ہیں، جس میں پبلشرز کی ضروریات کے مطابق مختلف سائز کے یونٹ بنائے اور جوڑے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ناگپور میں ڈی جے کی پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت

دریں اثناءمیلے میں بنگلہ دیش کی شرکت کا حتمی فیصلہ بھی مرکزی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے موقف پر منحصر ہوگا۔واضح رہے کہ پڑوسی ملک میں سیاسی پیش رفت کی وجہ سے بنگلہ دیش۲۰۲۵ء اور۲۰۲۶ء میں شریک نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK