• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کو لکاتا کے اسپتال کا ہندوؤں پر تشددکے سبب بنگلہ دیشی مریضوں کے علاج سے انکار

Updated: November 30, 2024, 5:16 PM IST | Inquilab News Network | Kolkata

کولکاتا کے ایک اسپتال نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہو رہے تشدد کے سبب بنگلہ دیشی مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کر دیا ، ساتھ ہی دیگر اسپتالوں کو بھی بطور احتجاج یہی طرز عمل اپنانے کی ترغیب دی۔اس سے قبل ہندوستان نے بنگلہ دیش کو اقلیتوں کے تحفظ کیلئے اقدام کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شمالی کولکاتا کے ایک ضلع کے اسپتال نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ پڑوسی ملک میں اقلیتی ہندوؤں پر مظالم کے خلاف احتجاج کےطور پر  کسی بھی بنگلہ دیشی مریض کا علاج نہیں کرے گا۔ایک اہلکار نے کہا کہ جے این رےاسپتال کا یہ اقدام بنگلہ دیشی شہریوں کے ذریعہ ہندوستانی پرچم کی مبینہ توہین کے بعد مجبور اً اٹھا یا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی ہندوستانی وزارت خارجہ نے بنگلہ دیشی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ ملک میں اقلیتیوں پر ہو رہے مظالم کے سد باب کیلئے مناسب اقدام کرے۔ 

یہ بھی پڑھئے:رشوت کے معاملے کے بعد قرض دہندگان، سرمایہ کاروں نےاڈانی کے خلاف کوئی منفی کارروائی نہیں کی: کرسل

اسپتال کے اہلکارسبھرانشو بھکت نے کہا کہ ’’ ہم نے ایک ہدایت جاری کی ہے کہ آج سے غیر معینہ مدت تک ہم کسی بھی بنگلہ دیشی مریض کو بغرض علاج اسپتال میں داخل نہیں کریں گے۔‘‘ اسی کے ساتھ انہوں نےشہر کے دیگر اسپتالوں پر بھی زور دیا کہ ترنگے کی توہین کے خلاف وہ بھی اسی طرح کا اقدام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے ان کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا، اس کے باوجود وہاں ہندوستان مخالف جذبات پائے جا رہے ہیں۔
اس ہفتے کے شروع میں، بنگلہ دیش کی پولیس نے ہندو مذہبیلیڈر اور راہب چنموئے کرشنا داس کی ضمانت سے انکار کر دیا تھا، جنہیں بغاوت کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف مظالم کے خلاف متعدد مظاہروں کی قیادت کرنے والے ایک راہب پربھو کو ۲۵؍نومبر کو ڈھاکہ کے ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا۔ہندوستان نے بنگلہ دیش کے اس اقدام کی مذمت کی اور وزارت خارجہ نے بنگلہ دیشی حکام پر زور دیا کہ وہ ملک میں مذہبی اقلیت کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ اور پر امن احتجاج اور آزادی اظہار رائے کے حق کا احترام کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK