Inquilab Logo

کولگام : سامنو میں سیکوریٹی فورسیز اور جنگجوؤں میں تصادم،۵؍جنگجو ہلاک

Updated: November 18, 2023, 9:09 AM IST | Agency | Srinagar

پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ تلاشی آپریشن کیا اس دوران جنگجوؤں نے گولی باری شروع کردی۔

That house was blown up by the fighters. Photo: INN
وہ مکان جوجنگجوؤں نےدھماکے سے اڑادیا۔ تصویر : آئی این این

جنوبی ضلع کولگام کے سامنو علاقے میں سیکوریٹی فورسیز اور جنگجوؤں کے مابین پچھلے۲۰؍گھنٹوں سے جاری تصادم میں ۵؍جنگجو مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکوریٹی فورسیز نے رہائشی مکان میں محصور جنگجوؤں کو کئی دفعہ خو د سپردگی کی بھی پیشکش کی تاہم وہ لڑنے پر بضد رہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے سامنو گاوں میں سیکوریٹی فورسیز کے ساتھ تصادم میں ۵؍ جنگجو مارے گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ جمعرات کی سہ پہر سیکوریٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ کولگام کے سامنو گاوں میں نصف درجن کے قریب ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ رہائشی مکان کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدیدگولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جمعرات شام آٹھ بجے تک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد فورسز نے پورے علاقے میں چار دائروں والی سیکورٹی تعینات کی تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکوریٹی فورسیز نے سامنو اور اسکے متصل متعدد علاقوں کو پوری طرح سے سیل کیا ۔ ان کے مطابق جمعے کی صبح ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین پھر گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا اور بعد ازاں فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ جنگجو مارے گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK