Updated: July 02, 2025, 3:13 PM IST
| Beijing
لبوبو گڑیاں کے ایشیاء، یورپ اور امریکہ میں شہرت پانےکے بعد چین کے بزنس مین ویننگ ننگ کی دولت میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ ملک کے ٹاپ ٹین کم عمر ارب پتیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ لبوبو گڑیاکو ہانگ کانگ کے ایک فنکار کیسنگ لنگ کے اسکیچ سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ’’لبوبو گڑیا‘ کی شروعات اس کے مالک اور ہانگ کانگ کے فنکار کیسنگ لنگ کی اسکیچ بک سے ہوئی تھی۔ لبوبو کے کردار کو وینگ ننگ کی کمپنی پوپ مارٹ سے متعارف کروانے کے بعد ان کے اس اسکیچ کو عالمی شہرت ملی۔ اس گڑیا نے وینگ لنگ کو چین کے ٹاپ ٹین کم عمر تین ارب پتیوں میں شامل کردیا اوران کی دولت ایک سال ہی میں آسمان کو چھونے لگی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’سردار جی ۳‘‘ تنازع: جاوید اخترنے کہا ’’اس میں ہندوستانی پیسہ ڈوبے گا‘‘
۳۸؍ سالہ ارب پتی کا نیٹ ورتھ ۲۰۲۴ء میں ۷ء ۵۹؍ بلین ڈالر تھا جویکم جون ۲۰۲۵ء میں ۲۲ء ۱؍ بلین ڈالر ہوچکا ہے۔یاد رہے کہ ایشیاء، امریکہ اور یورپ میں لبوبو گڑیا کو کافی پسند کیا جارہا ہے اور لوگ اس گڑیا کو شوق سے خرید رہے ہیں۔ اس گڑیا کی شہرت نے وینگ کو چین کا ۱۰؍ واں امیر ترین شخص بنادیا ہے جبکہ وہ ملک کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن میں ٹک ٹاک کے بانی زینگ یمنگ،’’زیاومی‘‘کے سی او او لی جون، نونگفو اسپرنگ کے بانی اور زونگ شانشا بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: بالی ووڈکی ۵؍ مشہور ہیروئنیں جو طویل عرصے بعد پردۂ سیمیں پر واپس آنےوالی ہیں
لبوبو گڑیاؤں کو کس طرح بنایا گیا؟
لبوبو گڑیا ہانگ کانگ کے فنکار کی بک سیریز ’’دی مانسٹرز‘‘ کے ایک کردار پر مبنی ہے۔ یہ نوڈیاک فیری ٹیلس پر مبنی ہے۔ اس گڑیاکو اس وقت شہرت ملی جب کے پاپ گرل بینڈ بلیک پنک کی ایک ممبر لیساکو اس کےساتھ دیکھا گیا۔