• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لداخ: لیہہ میں ملک کا پہلا ’اینالاگ‘ مشن لانچ، زمین پر ہی خلا جیسا ماحول ہوگا

Updated: November 03, 2024, 7:31 PM IST | New Delhi

ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم اسرو نے لداخ کے مقام لیہہ میں ملک کا پہلا’ اینا لاگ‘ مشن لانچ کیا ہے۔ اس مشن کا مقصد انسان کو چاند پر بھیجنے سے پہلے تیار کرنا ہے۔ یہ مشن گگن یان اور مستقبل کی خلائی مہمات کیلئے تربیت میں معاون ثابت ہوگا۔

A residence called Heb-One in Leh, it is equipped with essential amenities. Photo: INN.
لیہہ میں ہیب-ون نا می رہائش گاہ، یہ ضروری سہولیات سے لیس ہے۔ تصویر: آئی این این۔

ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے ایک مرتبہ پھر اپنا لوہا منوایا ہے۔ اسرو نے لداخ کے لیہہ میں اپنا پہلا اینالاگ خلائی مشن لانچ کر دیا ہے یعنی زمین پر ہی خلا جیسا مشن شروع کر دیا ہے۔ اس کا مقصد انسان کو چاند پر بھیجنے سے پہلے تیار کرنا ہے۔ یہ مشن گگن یان اور مستقبل کی خلائی مہمات کیلئے تربیت میں معاون ثابت ہوگا۔ اسرو نے کہا ہے کہ ملک کا پہلا ’اینالاگ‘ خلائی مشن لداخ کے لیہہ سے روانہ ہوا ہے جس مقام کو اس کیلئے منتخب کیا گیا ہے وہاں کا فزیکل کنڈیشن خلا جیسا ہی ہے۔ یہاں کی آب و ہوا خشک اور ٹھنڈی ہے۔ یہاں بنجر زمین، زیادہ اونچائی والے علاقے اور انتہائی الگاؤ والے علاقے ہیں جو مریخ اور چاند کے حالات کے یکساں مانے جاتے ہیں۔ یہ سیاروں کی تلاش کے مقصد سے سائنسی مشنوں کیلئے ایک مثالی تربیتی میدان ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: جموں کشمیر: سری نگر کے سنڈے مارکیٹ میں گرینیڈ حملہ، دو خواتین سمیت ۱۲؍ شہری زخمی

اسرو نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ انسانی خلائی پرواز مرکز، اسرو، اے اے کے اے، اسپیس اسٹوڈیو، لداخ یونیورسٹی، آئی آئی ٹی بمبئی اور لداخ آٹونومس ہِل ڈیولپمنٹ کونسل کے تعاون سے یہ مشن بین سیارچی رہائش کی طرح کام کرے گا جو زمین سے پرے بیس اسٹیشن کے چیلنجز سے نپٹے گا۔ اسرو کی ٹیم کے ذریعہ یہ بھی مطالعہ کیا جا رہا ہے کہ انسانی جسم لداخ میں سخت موسمی حالت کے تئیں کیسے موافق ہوتا ہے جو یہ سمجھنے میں مفید ہوسکتا ہے کہ خلائی مسافر خلا جیسے حالات کیلئے خود کو کیسے ڈھال سکتے ہیں۔ اکتوبر کے وسط میں شروع ہوا یہ پورے مہینہ چلنے والا مشن ہندوستان کے چاند پر گھر قائم کرنے کے منصوبہ کے پیش نظر آیا ہے۔ یہ بین سیارچی مشن کو لانچ کرنے کیلئے بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔ اس مشن میں ہیب-ون نامی ایک کامپیکٹ اور انفلیٹیبل رہائش شامل ہے جو ہائیڈرو پونکس فارم، رسوئی اور صفائی سہولیات جیسی ضروری چیزوں سے مزین ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK