اطالوی لگژری اسپورٹس کار ساز کمپنی لیمبورگینی نے سال ۲۰۲۶ء کی پہلی ششماہی مالیاتی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق کمپنی کا آپریٹنگ منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں ۸؍فیصد کم ہوکر۳۹۵؍ ملین یورو (۴۵۰؍ ملین ڈالرس) رہ گیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 30, 2026, 10:10 PM IST | Rome
اطالوی لگژری اسپورٹس کار ساز کمپنی لیمبورگینی نے سال ۲۰۲۶ء کی پہلی ششماہی مالیاتی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق کمپنی کا آپریٹنگ منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں ۸؍فیصد کم ہوکر۳۹۵؍ ملین یورو (۴۵۰؍ ملین ڈالرس) رہ گیا ہے۔
اطالوی لگژری اسپورٹس کار ساز کمپنی لیمبورگینی نے سال ۲۰۲۶ء کی پہلی ششماہی مالیاتی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق کمپنی کا آپریٹنگ منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں ۸؍فیصد کم ہوکر۳۹۵؍ ملین یورو (۴۵۰؍ ملین ڈالرس) رہ گیا ہے۔ تاہم حیران کن طور پر اس کے برعکس کمپنی نے۷۴ء۱؍ بلین یورو کی تاریخی اور ریکارڈ آمدنی کی ہے، جو پچھلے سال کے اسی عرصے سے ۴ء۷؍ فیصد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:۷۰۰؍ناکام آڈیشن، بڑھتے قرض، مگر بیوی نے حوصلہ ٹوٹنے نہیں دیا:شارب ہاشمی
رپورٹ کے مطابق کمپنی کے آپریٹنگ منافع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ۸؍فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف، مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ نے مالی کارکردگی پر منفی اثر ڈالا۔ جرمن آٹو گروپ فاکس ویگن کی ذیلی کمپنی لیمبورگینی کا آپریٹنگ منافع رواں سال کی پہلی ششماہی میں ۳۹۵؍ ملین یورو رہا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں ۴۳۱؍ ملین یورو تھا۔ اسی طرح کمپنی کا آپریٹنگ مارجن بھی ۵ء۲۶؍ فیصد سے کم ہو کر ۷ء۲۲؍ فیصد رہ گیا۔
کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر پاؤلو پوما کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال متعارف کرائے گئے امریکی ٹیرف اور کرنسی کی غیر موافق صورتحال نے کمپنی کی مالی کارکردگی کو متاثر کیا۔ اگرچہ منافع میں کمی آئی، تاہم کمپنی کی مجموعی آمدنی میں ۴ء۷؍ فیصد اضافہ ہوا اور یہ۷۴ء۱؍ ارب یورو تک پہنچ گئی، جو لیمبورگینی کی تاریخ کی بلند ترین ششماہی آمدنی ہے۔ تاہم اس دوران گاڑیوں کی ترسیل میں ۶ء۴؍ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور کمپنی نے مجموعی طور پر ۵۴۲۲؍گاڑیاں صارفین کے حوالے کیں۔
کمپنی کے مطابق عالمی لگژری کار مارکیٹ میں مجموعی طور پر ۷ء۷؍فیصد سکڑاؤ دیکھنے میں آیا، جس کی بڑی وجوہات امریکی درآمدی ٹیرف، جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور چین کی کمزور مارکیٹ ہیں۔ اس کے باوجود لیمبورگینی کی آمدنی نے مجموعی مارکیٹ کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی۔
یہ بھی پڑھئے:کامن ویلتھ گیمز: دلیپ گاویت کا تاریخی طلائی تمغہ، مرلی سری شنکر کو چاندی کا تمغہ ملا
لیمبورگینی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسٹیفن ونکل مین نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باوجود کمپنی نے اپنی مضبوطی برقرار رکھی اور تاریخ کی سب سے زیادہ ششماہی آمدنی حاصل کی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں فاکس ویگن نے بھی دوسری سہ ماہی میں آپریٹنگ منافع میں ۵ء۹؍ فیصد کمی کے بعد ۲۰۲۶ء کے لیے اپنی فروخت میں اضافے کا ہدف واپس لے لیا تھا، جس سے عالمی آٹو موبائل صنعت کو درپیش چیلنجز مزید نمایاں ہوگئے ہیں۔