Inquilab Logo Happiest Places to Work

چنئی سپر کنگز کو چھوڑنا جذباتی تھا : رویندر جڈیجہ

Updated: March 31, 2026, 3:05 PM IST | Guwahati

راجستھان رائلز کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے جیو اسٹار ماہرین انل کمبلے اور سریش رینا کے ساتھ چنئی سے اپنی علیحدگی، ٹیم کی حکمت عملی اور کھیل کے تجربات شیئر کیے۔

Ravindra Jadeja.Photo:INN
رویندر جڈیجا۔ تصویر:آئی این این

راجستھان رائلز (آر آر) نے ٹاٹا آئی پی ایل  ۲۰۲۶ء کے اپنے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف ۸؍ وکٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ جیو ہاٹ اسٹار کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راجستھان رائلز کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے جیو اسٹار ماہرین انل کمبلے اور سریش رینا کے ساتھ چنئی سے اپنی علیحدگی، ٹیم کی حکمت عملی اور کھیل کے تجربات شیئر کیے۔
 جڈیجہ نے چنئی سپر کنگز چھوڑنے کے بارے میں جذباتی انداز میں کہاکہ ’’مجھے گلابی رنگ (راجستھان کی جرسی) پسند آ رہا ہے۔ انہوں نے مذاقاً کہا کہ پیلا رنگ تھوڑا پرانا لگنے لگا تھا ، لیکن سچ تو یہ ہے کہ سی ایس کے جیسی فرنچائز چھوڑنا جہاں میں نے ۱۲۔۱۳؍ سال گزارے، شروع میں بہت مشکل اور جذباتی تھا۔ تاہم، میں نے خود کو سمجھایا کہ تبدیلیاں سفر کا حصہ ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ میں اب اس ٹیم کے ساتھ ہوں جہاں سے میں نے اپنا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا۔ انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کے بعد میرا آئی پی ایل کیریئر یہیں سے شروع ہوا تھا اور وہ یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔ میرا مقصد اب اس نئے گروپ کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:رشبھ پنت اور کے ایل راہل کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع


 گوہاٹی کے وکٹ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے جڈیجہ نے کہا کہ وکٹ تھوڑی چپچپی تھی جو ان کی گیند بازی کے لیے موزوں تھی۔ انہوں نے شیوم دوبے کی وکٹ لینے پر کہاکہ ’’جب اس نے مجھے چھکا مارا، تو میں نے فوری طور پر اپنی حکمت عملی بدلی۔ میں نے اسے سیدھی لائن کے بجائے پانچویں چھٹے اسٹمپ کی لائن پر گیند بازی کی تاکہ وہ کراس شاٹ کھیلے اور ٹائمنگ غلط ہو جائے، اور وہی ہوا۔ وہ ہمارے لیے ایک بڑا وکٹ تھا کیونکہ اس کے بعد ان کے پاس کوئی بڑا ہٹر باقی نہیں تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:جسے ہم مداخلت کرنے والا سمجھتے ہیں، وہ دراصل ایک سچا خیال ہوتا ہے: آدیوی سیش


انل کمبلے نے راجستھان کے گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ناندرے برگر اور جوفرا آرچر نے حالات کا بہترین فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے سنجو سیمسن کی وکٹ کو میچ کا اہم موڑ قرار دیا۔ سریش رائنا نے راجستھان رائلز کی بیٹنگ لائن اپ کی گہرائی کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ ’’آر آر کے پاس اب جڈیجہ اور روی بشنوئی کی شکل میں آٹھ اوورز کی بہترین اسپن موجود ہے۔‘‘ رینا نے خاص طور پر نوجوان بلے باز ویبھو سوریا ونشی اور یشسوی جیسوال کی اوپننگ جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے ان کا موازنہ کرس گیل اور وراٹ کوہلی کی تاریخی جوڑی سے کیا، جنہوں نے سی ایس کے کے خلاف محض ۱۵؍ گیندوں میں نصف سنچری بنا کر حریف ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK