Inquilab Logo Happiest Places to Work

لبنان اسرائیل کے ساتھ سرحدی نقشے پر براہِ راست مذاکرات روک دے: حزب اللہ

Updated: August 11, 2026, 7:01 PM IST | Beirut

لبنان کے مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اسرائیل کے ساتھ سرحدی نقشے پر براہِ راست مذاکرات روک دے، اس سے قبل اسرائیلی وزارت خارجہ کے گرافک میں جنوبی لبنان کے بڑے حصوں کو اسرائیلی علاقہ دکھایا گیا تھا۔

Israel has declared areas of southern Lebanon within Israeli borders. Photo: X
اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقوں کو اسرائیلی حدود کے اندر ظاہر کیا ہے۔تصویر: ایکس

حزب اللہ نے اتوار کو لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات روک دے،اس سے قبل اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک نقشہ شائع کیا جس میں جنوبی لبنان کے بڑے حصوں کو اسرائیلی علاقہ دکھایا گیا۔گروپ نے کہا کہ اس نقشے نے لبنانی سرزمین اور وسائل پر اسرائیلی عزائم کو بے نقاب کیا اور تل ابیب پر الزام لگایا کہ وہ زمینی طور پر نیا قبضہ مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ نقشہ جمعہ کو امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے عربی زبان کے اکاؤنٹ پر شائع کیا گیا، جس میں جنوبی لبنان کے وسیع علاقوں کو اسرائیل میں شامل دکھایا گیا۔ بعد ازاں حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اس نقشے نے مذاکرات کے عمل کو نقصان پہنچایا، اور اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ لبنانی سرزمین پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہوئے براہِ راست مذاکرات کومہلت حاصل کرنے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے اہم ملاقات کی

مزید برآںگروپ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ براہِ راست مذاکرات ختم کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہنگامی شکایت درج کرائے۔اس نے لبنان کی ہائر ڈیفنس کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا اور ملک کی خودمختاری، سرزمین اور وسائل کے دفاع کے لیے متحدہ ردعمل کا مطالبہ کیا۔تاہم اتوار کی شام تک لبنانی حکام نے اس نقشے پر کوئی عوامی تبصرہ نہیں کیا تھا۔ جبکہ بیروت بارہا جنوبی لبنان سے اسرائیلی مکمل انخلاء کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نیتن یاہو کےمسترد کرنےکےباوجود غزہ منصوبہ ہی ”آگے بڑھنے کا واحد راستہ“: غزہ کیلئےہائی کمشنر ملادینوف

واضح رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب لبنانی اور اسرائیلی مذاکرات کاروں نے جمعرات کو روم میں امریکی ثالثی میں مذاکرات کا ساتواں دور مکمل کیا۔یہ مذاکرات ۲۶ ؍جون کو طے پانے والے فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد پر مرکوز تھے۔جاری مذاکرات کے باوجود، ۲ ؍مارچ سے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، ان حملوں میں ۴۳۳۳؍ افراد ہلاک اور ۱۲۲۵۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان کے کچھ حصوں پر قابض ہے، جس میں دہائیوں سے زیرِ قبضہ علاقے اور ۲۰۲۳ء -۲۰۲۴ء کی جنگ کے دوران حاصل کی گئی سرزمین بھی شامل ہے، جہاں اس کی افواج لبنانی سرزمین میں ۱۰؍ کلومیٹر سے زیادہ علاقے میں در آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK