• Wed, 24 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیبیا: انقرہ کے قریب طیارے حادثے میں آرمی چیف کی موت، تین روزہ سوگ کا اعلان

Updated: December 24, 2025, 4:01 PM IST | Ankara

ترک حکام کے مطابق، فوج کے سربراہ محمد الحداد اور چار اعلیٰ فوجی افسران انقرہ کے جنوب میں ہونے والے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد لیبیا کےوزیراعظم نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Army Chief Lieutenant General Muhammad Ali Ahmed Al-Haddad. Photo: X
آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل محمد علی احمد الحداد۔ تصویر: ایکس

لیبیا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل محمد علی احمد الحداد ترکی میں طیارہ حادثےمیں جاں بحق ہوگئے، حادثے میں لیبیا کی بری فوج کے چیف آف اسٹاف، فوجی صنعتوں کے ڈائریکٹر، چیف آف اسٹاف کےمشیر اور فوٹو گراف بھی جاں بحق ہوگئے۔ طیارے نےانقرہ ایئرپورٹ سےرات ۸؍ بجکر۱۰؍منٹ پر اڑان بھری، ۴۰؍منٹ بعد طیارےکا ریڈار سےرابطہ منقطع ہوگیا، ۸؍بجکر ۵۲؍ منٹ پر’مےڈے‘کال دی، طیارے نےواپسی کی کوشش کی اور ہنگامی لینڈنگ کے دوران انقرہ کے قریب گاؤں میں گرکرتباہ ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی۸۷۵؍ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں ۴۱۱؍ فلسطینی شہید: میڈیا آفس

جاں بحق افرادمیں بری فوج کے چیف آف اسٹاف الفتوری غریبل، فوجی صنعتوں کےڈائریکٹرمحمود القتیوی، چیف آف اسٹاف کےمشیرمحمد الاساوی دیاب اورچیف آف اسٹاف کے فوٹوگرافر محمد عمر احمد محجوب شامل ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کےمطابق حادثہ بظاہرتکنیکی خرابی کےباعث پیش آیا، ترک وزیرداخلہ کےمطابق طیارے کا ملبہ اور لاشیں مل گئی ہیں، حادثےکی تحقیقات کا آغازکردیا گیا، لیبیا کےوزیراعظم نےاس واقعہ کو بڑا نقصان قرار دیا اورتحقیقات کیلئے ہنگامی کمیٹی قائم کرتےہوئے تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کردیا۔ عالمی میڈیا کےمطابق لیفٹننٹ جنرل محمد علی احمد الحداد لیبیاکومتحد کرنےمیں اہم کردار ادا کر رہے تھے، ان کے انتقال سےملک میں سیاسی اور سیکوریٹی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہوسکتےہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK