ارجنٹائنا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی کو اتوار کے روز ایک نجی خاندانی تقریب میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ارجنٹائنا کے میڈیا کے مطابق جارج میسی کی عمر ۶۸؍ برس تھی۔
EPAPER
Updated: August 10, 2026, 5:12 PM IST | Rosario
ارجنٹائنا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی کو اتوار کے روز ایک نجی خاندانی تقریب میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ارجنٹائنا کے میڈیا کے مطابق جارج میسی کی عمر ۶۸؍ برس تھی۔
ارجنٹائنا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی کو اتوار کے روز ایک نجی خاندانی تقریب میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ارجنٹائنا کے میڈیا کے مطابق جارج میسی کی عمر ۶۸؍ برس تھی۔ جارج میسی کی تدفین صوبہ سانتا فے کے شہر روزاریو کے مضافات میں واقع ایل پراڈو قبرستان میں کی گئی۔ آخری رسومات کے دوران سخت سیکوریٹی انتظامات کیے گئے اور خاندان نے تقریب کو انتہائی نجی رکھا۔
یہ بھی پڑھئے:’’فلم چار دیواری انسان کے نفسیاتی پہلوؤں کو ظاہر کرتی ہے‘‘
لیونل میسی سمیت قریبی رشتہ دار شریک
لیونل میسی اپنی اہلیہ انتونیلا روکوزو اور دیگر قریبی اہل خانہ کے ہمراہ آخری رسومات میں شریک ہوئے۔ قبرستان کے باہر صحافیوں، پولیس اہلکاروں اور میسی کے مداحوں کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔ میسی کے متعدد مداح جارج میسی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پھول، تحائف اور دیگر یادگاری اشیا لے کر پہنچے۔ جارج میسی نے نہ صرف لیونل میسی کے والد بلکہ ان کے کریئر کے ابتدائی دور میں منیجرکے طور پر بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
جارج میسی کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی
میسی خاندان نے جارج میسی کی موت کی وجہ سرکاری طور پر ظاہر نہیں کی ہے تاہم ارجنٹائنا کے اخبار کلارین کے مطابق جارج میسی مبینہ طور پر کینسر کا علاج کرا رہے تھے اور کئی ماہ سے طبی نگہداشت میں تھے۔ رپورٹ کے مطابق انہیں اسپتال میں بھی علاج فراہم کیا گیا تھا اور ۲۰۲۶ءکے ورلڈ کپ کے دوران بھی ان کی صحت اور علاج کے حوالے سے تشویش پائی جاتی تھی۔
Lionel Messi has often called his father, Jorge Messi, via FaceTime immediately after matches to talk about his game went.
— CulturedUpdates (@CulturedUpdatez) August 8, 2026
His Father has reportedly passed away today. 🕊️
One time for Jorge, cause without him, we wouldn’t have Messi. Rest easy. pic.twitter.com/bLhaB1lruG
ورلڈ کپ کے دوران میسی کے جذباتی لمحے نے توجہ حاصل کی
جارج میسی کی صحت اس وقت بھی توجہ کا مرکز بنی تھی جب ورلڈ کپ کے دوران الجزائر کے خلاف گول کرنے کے بعد لیونل میسی جذباتی ہو کر رو پڑے تھے۔ اس وقت ان کے جذباتی ردعمل کو ان کے والد کی بیماری اور صحت سے متعلق تشویش سے جوڑا گیا تھا۔ جارج میسی اپنے بیٹے کے فٹبال کریئر کے آغاز سے ہی ان کے ساتھ رہے اور میسی کے عالمی سطح کے فٹبالر بننے کے سفر میں ان کا اہم کردار تھا۔
یہ بھی پڑھئے:’’جب لوگ کہتے ہیں کہ یہ عاقب کے والد ہیں تو بے حد فخر ہوتا ہے‘‘
میسی کے بچپن کا گھر مداحوں کے لیے یادگار بن گیا
جارج میسی کی تدفین کے بعد روزاریو میں واقع وہ گھر بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا جہاں لیونل میسی کی پیدائش ہوئی تھی ۔ تقریباً دو منزلہ اس سادہ گھر کے باہر میسی کے مداحوں نے پھول، خطوط، بینرز اور مختلف تحائف رکھ کر اپنے پسندیدہ فٹبالر اور ان کے خاندان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ گھر کو ارجنٹائنا کے قومی پرچموں اور میسی کے لیے حمایت کے پیغامات سے بھی سجایا گیا ہے۔
روزاریو، دارالحکومت بیونس آئرس سے تقریباً ۳۰۰؍ کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور یہ وہ شہر ہے جہاں لیونل میسی نے اپنی زندگی کے ابتدائی سال گزارے تھے۔ جارج میسی کی آخری رسومات نے ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کیا کہ میسی کا اپنے آبائی شہر اور اپنے خاندان کے ساتھ تعلق کتنا گہرا ہے۔