Inquilab Logo

نقل مکانی کرنے پر مجبور۶۴؍مزدور پولیس کی گرفت میں

Updated: March 30, 2020, 12:32 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

پولیس نے آبائی وطن پہنچانے کا ذمہ لینے اور کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کیا

Lockdown - Pic : PTI
لاک ڈاؤن ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ملک یا عروس البلاد ممبئی میں کورونا وائرس کی آمد سے قبل ہی کاروباری سطح پر مندی چھائی ہوئی تھی - پھر اچانک کورونا وائرس کی وبانے اس شہر کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لے لیا جس کی وجہ سے سب سے زیادہ مزدوروں کا وہ طبقہ متاثر ہوا جو روزانہ کی مزدوری پر کام کرتا تھا ۔اس دوہری مار سے گھبرا کر  مزدور طبقہ نقل مکانی کی کوئی صورت نہ ہونے کے باوجود غیر قانونی طریقہ سے بڑے پیمانے پر اپنے آبائی وطن لوٹنے کی کوشش کررہا ہے۔
 ممبئی میں بھی کرفیو کے باوجود ٹرک اور ٹیمپو ڈرائیوروں سے سانٹھ گانٹھ کرکے شہر کےمزدور بھی یہاں سے فرار ہونے کی اپنی سی کوشش کررہے  ہیں ۔شہر میں مدنپورہ، ناگپاڑہ، محمد علی روڈ ، کرافورڈ مارکیٹ، دھاراوی، سائن، کرلا، چیتا کیمپ اور دیگر حصوں میں کام کرنے والے مزدور شہر سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن شہر اور مضافات میں جگہ جگہ  ناکہ بندی میں پولیس انہیں حراست میں لے کر دوبارہ ان کے مقامات پر لوٹنے پر مجبور کر  رہی ہے ۔
  سنیچر اور اتوار کی شب ۳؍بجے ممبئی پولیس نے ساکی ناکہ پر ناکہ بندی کے دوران اناج لانے اور لے جانے والے ٹرک کی تلاشی کے دوران ۶۴؍ مزدوروں کو حراست میں لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ملند کھیتلےکی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران ٹرک کے ڈرائیور امجد علی رزاق شاہ اور ٹرک کے مالک محمد علی رزاق شاہ کو گرفتار کیا ہے ۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ تمام مزدور روزانہ کی مزدوری پر شہر کے الگ الگ حصوں میں کام کرتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے سبب ۶۴؍مزدوروں نے اپنے آبائی وطن اتر پردیش جانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ پولیس کے مطابق ملزمین ٹرک ڈرائیور اور مالک نے فی مزدورن ۲۵۰؍  روپے کے عوض اتر پردیش کے بارڈر پر چھوڑنے کا وعدہ کیا تھا ۔ پولیس نے تمام مزدوروں کو چائے بسکٹ کھلا کر اور ان کھانے کا اہتمام کرتے ہوئے شہر میں ان کی موجودہ رہائش گاہ پر لوٹا دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK