Inquilab Logo

بلا وجہ سڑ کوں پر گاڑیاں چلانے والوں کی خیر نہیں

Updated: March 30, 2020, 12:42 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

کورونا وائرس کے مر یضوں میں ہو نے والے اضافہ کے پیش نظر پولیس اہلکار لوگوں سے گھروں میں رہنے کی مسلسل اپیل کررہے ہیں لیکن لوگ سڑ کوں پر گھومتے نظر آر ہے ہیں

Lockdown, Kalyan -Pic : Inquilab
لاک ڈاؤن ، کلیان ۔ تصویر : انقلاب

 کورونا وائرس کے مر یضوں میں ہو نے والے اضافہ کے پیش نظر پولیس اہلکار لوگوں سے گھروں میں رہنے کی مسلسل اپیل کررہے ہیں لیکن لوگ سڑ کوں پر گھومتے نظر آر ہے ہیں ۔حالانکہ پولیس اہلکار شہر بھر میں گھوم گھو م کر میگا فون کے ذریعہ سمجھانے کی کوشش بھی کررہے ہیں لیکن لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ور زی کرتے ہوئے بے جھجک سڑ کوں پر گاڑیاں دوڑاتے ہوئے نظر آر ہے ہیں ۔ اس پر قابو  پانے کیلئے مقامی پولیس نے اب بغیر ضرورت سڑ کوں پر چلنے والے بائیک اور کاروں کو ایک ماہ کیلئے ضبط کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
                 اتوار کی صبح کلیان اور ڈومبیولی کے اہم چوراہوں پر پو لیس نے ناکہ بند ی کر کے بائیک اور کاروں کی جانچ شروع کی اور غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گاڑیاں  چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن کی گاڑیاں ایک ماہ کیلئے ضبط کر لیں۔ اس ضمن میں اے سی پی انل پوار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے سبب پولیس کافی چوکس ہے اور ہر علاقہ میں گشت کررہی ہے اس کے باوجود کچھ غیر ذمہ دار قسم کے لوگ بلا وجہ سڑ کوں پر بائیک اور کار دوڑا تے ہوئے گھوم رہے ہیں۔ حالانکہ لوگوں کو بے وجہ گھروں سے باہر نہ نکلنے کو کہا جارہا ہے اس کے باوجود لوگ کچھ بھی سننے کو تیار نہیں  ہیں۔ کئی جگہوں پر پولیس سختی بھی برت رہی ہے پھر بھی سڑ کوں پر گاڑیاں نظر آر ہی  ہیں۔ اس لئے محکمہ پولیس نے اتوار سے بلا وجہ سڑ کوں پر گھو منے والوں کی گاڑیاں ضبط کر نے کی شروعات کردی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK