Inquilab Logo

لوک سبھا الیکشن: آئین ہند اور جمہوریت کو بچانے کا یہ آخری موقع ہے: کانگریس

Updated: March 16, 2024, 10:05 PM IST | New Delhi

ہندوستان میں عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے فوراً بعد کانگریس نے اس الیکشن کو جمہوریت اور آئین کو بچانے کی آخری کوشش قرار دیا۔ مودی پر الیکشن کمیشن کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس الیکشن کو ملک کو آمریت سے بچانے کاآخری موقع بتایا۔

Congress president Mallikarjun Kharge. Photo: PTI
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے۔ تصویر: پی ٹی آئی

لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے فوراً بعد کانگریس نے سنیچر کو کہا کہ ’’ شاید یہ جمہوریت اور ہمارے آئین کو آمریت سے بچانے کا آخری موقع ہے۔ ‘‘ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ’’ ملک کے لوگ مل کر نفرت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف لڑیں گے۔ ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابات ہندوستان کیلئے انصاف کا نیا دروازہ کھولیں گے۔ جمہوریت اور ہمارے آئین کو آمریت سے بچانے کا یہ شاید آخری موقع ہوگا۔ ‘‘ کھرگے نے ایکس پر کانگریس کے انتخابی نشان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہاتھ بدلے گا حالت (ہاتھ حالات بدل دے گا)۔ ‘‘ 

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ سنگ میل انتخابات انتخابی بونڈز کے گھپلوں کے بادل، حزب اختلاف جماعتوں اور سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنا، معطل کرنا اور چھاپے مارنا اور بنیادی قومی حزب اختلاف پارٹی کے فنڈز کو منجمد کرنےجیسی کارروائی کے زیر سایہ ہو رہے ہیں جو کہ عدیم المثال ہے۔ 
 کھیڑا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’یہ انتخاب ایک سنگ میل ہے کیونکہ یہ انتخاب فیصلہ کرے گا کہ ہماری جمہوریت کی حفاظت کی جائے گی یا نہیں۔ بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کی حفاظت کی جائے گی یا فرد واحد کی خواہشات، ہماری جمہوریت کی سمت اور مستقبل کا فیصلہ کریں گی۔ یہ ایک بہت اہم انتخاب ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کی آئینی حیثیت کو گھٹا دیا ہے اور کہا کہ کانگریس نے الیکشن کمشنروں کی تقرری پر اختلافی نوٹ دیا ہے۔ ہم راہل گاندھی کی دو یاترا کے ذریعے کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کیلئے خاص طور پر بے روزگار نوجوانوں کیلئے اہم مسائل اٹھاتے رہے ہیں۔ ہم نے ہندوستان کی سیاست کو ان مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ لوگ اس انتخاب کا انتظار کر رہے ہیں۔ لوگ ایسی پارٹی کو منتخب کرنا چاہتے ہیں جو نوجوانوں کا خیال کرتی ہو۔ نوجوانوں کو ۳۰؍ لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ، پیپر لیک کو ختم کرنے کا وعدہ اور اس سے نمٹنے کیلئے سخت قوانین کا وعدہ۔ یہ وہ وعدے ہیں جو بدل گئے ہیں۔ اور جس طرح سے ملک میں سیاست کرنے کی ضرورت ہے کوئی بھی سیاسی جماعت ان مسائل پر توجہ مرکوز نہ کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: عام انتخابات ۲۰۲۴ء: ہندوستان میں تاریخوں کا اعلان، لوک سبھا انتخابات سات مرحلے میں ہوں گے

کھیڑا نے یہ بھی کہا کہ اس بار ۱۸؍ ملین نئے رائے دہندگان ووٹ ڈالیں گے اور وہ راجیو گاندھی کو یاد کریں گے اور ان کا شکریہ ادا کریں گے جنہوں نے نوجوانوں کو رائے دہی کا حق دیا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا ’’بی جے پی کا نعرہ صرف بی جے پی کے فائدے کیلئے ہے۔ راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے نے ملک اور اس کے لوگوں کیلئے ضمانتیں دی ہیں۔ کانگریس کی ضمانتیں، نعرے اور بیانیہ عوام کیلئے ہیں نہ کہ اپنے لئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے دو مہینوں میں ملک کو بی جے پی اور وزیر اعظم کی ’’بیان بازی‘‘ سے نجات مل جائے گی۔ 
کھیڑا نے یہ بھی کہا کہ پچھلے دس مہینوں سےحزب اختلاف جماعتیں الیکشن کمیشن سے ملنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں اور پولنگ باڈی کو جواب دینا چاہئے کہ انہیں اپنے خدشات دور کرنے کیلئے وقت کیوں نہیں مل رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK