للت مودی کی برطانیہ کے دارالحکومت میں واقع رہائش گاہ پر منعقدہ اس تقریب میں ۳۰۰ سے زائد لوگ شریک تھے جن میں وہ مہمان بھی شامل تھے جو بین الاقوامی سطح پر سفر کرکے آئے تھے۔
EPAPER
Updated: July 05, 2025, 10:01 PM IST | London
للت مودی کی برطانیہ کے دارالحکومت میں واقع رہائش گاہ پر منعقدہ اس تقریب میں ۳۰۰ سے زائد لوگ شریک تھے جن میں وہ مہمان بھی شامل تھے جو بین الاقوامی سطح پر سفر کرکے آئے تھے۔
ہندوستان میں مطلوب ارب پتی للت مودی اور وجے مالیا، لندن میں ایک پرتعیش پارٹی میں ایک ساتھ دیکھے گئے۔ للت مودی کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں دونوں کو رقص کرتے اور فرینک سناترا کا گانا "آئی ڈڈ اٹ مائی وے" گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اسے اپنی "سالانہ سمر پارٹی" قرار دیا جس میں ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ کرکٹر کرس گیل بھی موجود تھے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق کمشنر اور ایئر لائن کے مالک وجے مالیا کے ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دیئے۔ للت مودی کی برطانیہ کے دارالحکومت میں واقع رہائش گاہ پر منعقدہ اس تقریب میں ۳۰۰ سے زائد لوگ شریک تھے جن میں وہ مہمان بھی شامل تھے جو بین الاقوامی سطح پر سفر کرکے آئے تھے۔
Lalit Modi and Vijay Mallaya swwn jamming at the annual summer party at Lalit Modi`s house in London.
— Abhishek Jha (@abhishekjha157) July 4, 2025
Both are living lavish lifestyle, running aways form Indian agencies for allegations of cheating thousands of crore to banks and Indian govt. pic.twitter.com/XUb0mePn0v
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا، "۳۱۰ دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ ایک حیرت انگیز رات گزری، بہت سے لوگ خاص طور پر اس تقریب کیلئے سفر کرکے آئے، اس شام میں شرکت کرنے والے ہر ایک کا شکریہ جنہوں نے اسے میرے لئے سب سے خاص راتوں میں سے ایک بنا دیا۔" للت مودی نے آخر میں کہا، "امید ہے کہ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل نہیں ہوگی۔ یہ یقیناً متنازع ہے لیکن یہی میں سب سے بہتر کرتا ہوں۔" اس پوسٹ میں موسیقار کارلٹن برگینزا کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے کراوکی کا انتظام کیا اور گیل کو ان کے دستخطی نام "یونیورس باس" سے خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’وزیر اعظم کےغیر ملکی دوروں سےکیا عالمی سطح پر ہندوستان کا موقف مضبوط ہوا؟‘‘
وجے مالیا کی تازہ ترین پیشی
"مفرور" کاروباری شخصیت وجے مالیا نے حال ہی میں معروف ہندوستانی یوٹیوبر راج شامانی کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ کی جس کے بعد ان کی ممکنہ ہندوستان واپسی کی قیاس آرائیوں کو دوبارہ ہوا ملی ہے۔ واضح رہے کہ مالیا ۲۰۱۶ء میں ہندوستان سے فرار ہو گئے تھے اور وہ ۹ ہزار کروڑ روپے سے زائد لاگت کے قرض نہ ادا کرنے کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔ پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اپنی مادر وطن اور لوگوں کی یاد آتی ہے، جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
پوڈکاسٹ میں، انہوں نے اپنے طرز زندگی اور کاروباری فیصلوں کا دفاع بھی کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کا کبھی کسی کو دھوکہ دینے کا ارادہ نہیں تھا اور ان کی دولت کو میڈیا نے اکثر بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ تاہم، انٹرنیٹ صارفین نے ان کے اس تبصرے پر تنقید کی، ان کے بیانات کے وقت پر سوال اٹھایا اور ان کی ایمانداری پر شک کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے پوڈکاسٹ کو ایک پروموشن کا ذریعہ قرار دیا جس کا مقصد ان کی شبیہ کو صاف کرکے پیش کرنا تھا۔
اس بحث کے باوجود، مالیا کے متعلق کسی بھی قانونی پیش رفت یا ان کے واپسی کے منصوبوں کے بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ مالیا برطانیہ میں ہی ہیں، ہندوستان کو حوالگی کے خلاف لڑ رہے ہیں اور حال ہی میں، ہمراہ مفرور للت مودی کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے نظر آئے۔ مالیا کے دوست اور آئی پی ایل کے متنازع بانی للت مودی بھی منی لانڈرنگ اور فیما FEMA کی خلاف ورزیوں سے لے کر مجرمانہ ہتک عزت اور ٹیکس چوری تک کے ۱۰ عدالتی مقدمات میں مطلوب ہیں۔ ان کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس سمیت کئی تفتیشی ایجنسیوں نے الزامات دائر کئے ہیں جن کے مقدمات ہندوستانی اور بین الاقوامی دونوں عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔