Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیٹرولیم کمپنیوں کیلئے ۳۰؍ہزار کروڑ کی ایل پی جی سبسیڈی منظور

Updated: August 08, 2025, 10:44 PM IST | New Delhi

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت ان کمپنیوں میں معاوضے کی رقم تقسیم کرے گی، جو۱۲؍ قسطوں میں جاری کی جائے گی ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت میںمرکزی کابینہ کا فیصلہ ۔

Petrol Pump.Photo:INN
پیٹرول پمپ۔ تصویر: آئی این این

 وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے جمعہ کو۳؍پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں — انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ(آئی او سی ایل)، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ(بی پی سی ایل) اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل)  کو۳۰؍ہزار کروڑ روپے کے معاوضہ کے پیکیج کو منظوری دی تاکہ گھریلو گیس کے نقصان کی تلافی کی جاسکے۔ حکومت کے ایک  بیان کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس معاوضہ کی رقم ان کمپنیوں میں تقسیم کرے گی، جو۱۲؍ قسطوں میں جاری کی جائے گی۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر ۳؍پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعے صارفین کو ریگولیٹڈ قیمتوں پر فراہم کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑیھئیے:startups-likely-to-get-loans-easily-81549
ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمتیں بلند رہیں
گزشتہ مالی سال  کے دوران بین الاقوامی ایل پی جی کی قیمتیں بلند رہیں اور آئندہ بھی بلند رہیں گی  تاہم  بین الاقوامی ایل پی جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے صارفین کوراحت فراہم کرنے کے لیے، بڑھتی ہوئی قیمت کا بوجھ گھریلو ایل پی جی صارفین پر نہیں ڈالا گیا جس کے نتیجے میں تینوں کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ نقصانات کے باوجود، ان کمپنیوں نے ملک میں سستی قیمتوں پر گھریلو ایل پی جی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔
معاوضہ سے تینوں کمپنیوں کو  راحت ملے گی 
اس معاوضہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو خام تیل اور ایل پی جی کی خریداری، قرضوں کی ادائیگی اور اپنے سرمائے کے اخراجات کو برقرار رکھنے جیسی اہم ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی جس سے ملک بھر میں ایل پی جی سلنڈرس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔یہ اقدام صارفین کو توانائی کی عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ سے بچانے کے ساتھ ساتھ ان کمپنیوں کی مالی صحت کو برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کو بھی واضح کرتا ہے۔ یہ اقدام پردھان منتری اجولا یوجنا جیسی فلیگ شپ اسکیمس کے تحت آنے والے گھریلو ایل پی جی صارفین سمیت تمام صارفین کو سبز ایندھن کی وسیع دستیابی کو یقینی بنائے گا۔
اجولا سے فائدہ اٹھانے والوں کو سبسیڈی
 مرکزی کابینہ نے رواں مالی سال  کے لیے پردھان منتری اجولا یوجنا(پی ایم یو وائی) کے تحت۱۲؍ہزار کروڑ روپے کی سبسیڈی کو منظوری دی۔ پی ایم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس فیصلے کو منظوری دی گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK