Inquilab Logo Happiest Places to Work

لکھنؤ:سماعت سے محروم مسافروں کیلئے ریلوے کا اشارتی زبان کا معلوماتی نظام متعارف

Updated: July 08, 2026, 8:07 PM IST | Luckhnow

لکھنؤ میں انڈین ریلوے نے ملک کا پہلا سماعت سے محروم مسافروں کیلئے اے آئی سے چلنے والا اشارتی زبان کا معلوماتی نظام متعارف کرایا، جس میں براہِ راست ٹرین کے اعلانات، آمد و روانگی کے اوقات، اور پلیٹ فارم کی معلومات کو ایل ای ڈی اسکرینوں پر ہندوستانی اشاراتی زبان (Indian Sign Language) کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

لکھنؤ میں انڈین ریلوے نے ملک کا پہلا سماعت سے محروم مسافروں کیلئے اے آئی سے چلنے والا اشارتی زبان کا معلوماتی نظام متعارف کرایا، یہ اقدام، شمال مشرقی ریلوے کے لکھنؤ ڈویژن کی جانب سے، ریلوے خدمات کو مزید بہتربنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جس میں براہِ راست ٹرین کے اعلانات، آمد و روانگی کے اوقات، اور پلیٹ فارم کی معلومات کو ایل ای ڈی اسکرینوں پر انڈین اشاراتی زبان (Indian Sign Language) کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔یہ نظام ڈویژن کے سگنل اور ٹیلی کمیونیکیشن محکمے نے تیار کیا ہے، جس کی قیادت سینئر ڈویژنل سگنل اور ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر وئبھو شریواستو کر رہے ہیں۔ڈویژنل ریلوے منیجر (ڈی آر ایم) گورو اگروال نے کہا، ’’یہ ٹیکنالوجی خودکار طور پر موجودہ عوامی اعلانات کو اشاراتی زبان میں تبدیل کر دیتی ہے، جس سے سماعت سے محروم مسافروں کو کسی کی مدد پر انحصار کیے بغیر آزادانہ طور پر سفری معلومات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پردھانوں کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کی کوشش، یوگی سرکارکو ہائی کورٹ کا نوٹس

انہوں نے مزید کہا،’’ اس نظام کا کامیاب تجربہ نوئیڈا میں گونگے اور بہروں کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے نمائندوں اور چار مصدقہ اشاراتی زبان کے مترجمین کی موجودگی میں کیا گیا۔‘‘ واضح  رہے کہ یہ پروجیکٹ ٹیکٹران انفوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور دو ماہ کے کامیاب تجربات کے بعد بادشاہ نگر اسٹیشن پر نافذ کیا گیا ہے۔
ذاہن نشین رہے کہ ہندوستانی ریلوے دنیا کی چند مصروف ترین ریلوے نظام میں سے ایک ہے، چونکہ اتنی بڑی تعداد میں مسافر وں کیلئے ٹرین کی باقائدہ معلومات فراہم کرنا انتہائی اہم ہوتا ہے، لہٰذا وہ مسافر جو سماعت سے محروم ہوتے ہیں، انہیں محض اعلانات کے ذریعے ریل کی معلومات فراہم نہیں کی جاسکتی، یہی وجہ ہےکہ اشارتی زبان میں معلومات فراہم کرنے سے ایسے مسافروں کو کافی سہولت ملنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK