یہاں مولانا آزاد روڈ پر واقع ایک فلک بوس عمارت میں جمعرات کو اچانک آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فائر بریگیڈ نے اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
EPAPER
Updated: August 14, 2026, 11:20 AM IST | Saadat Khan | Madanpura
یہاں مولانا آزاد روڈ پر واقع ایک فلک بوس عمارت میں جمعرات کو اچانک آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فائر بریگیڈ نے اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
یہاں مولانا آزاد روڈ پر واقع ایک فلک بوس عمارت میں جمعرات کو اچانک آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فائر بریگیڈ نے اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ بی ایم سی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق مدنپورہ کےمولاناآزادروڈ پر ناگوری نرسنگ ہوم کے قریب واقع ۲۲؍منزلہ الریان ٹاور کی پہلی منزل پر الیکٹرک میٹر کی کیبن میں صبح تقریباً ساڑھے ۱۰؍بجے آگ لگ گئی جس سے عمارت کے مکینوں میں افراتفری مچ گئی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پہلے لیول کی تھی جس کی اطلاع موصول ہونے پر فائر بریگیڈ، پولیس، بیسٹ اور بی ایم سی عملے نے و ہاں پہنچ کر آگ بجھانے کاکام کیا۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ فائر بریگیڈ آگ لگنےکی تفتیش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مدنپورہ: جھولامیدان کا جمنازیم بند کرنے کے بی ایم سی کے فیصلے پراسٹے
الریان ٹاور کے، بی ونگ کی ۱۴؍ویں منزل پر رہائش پزیر ہما راشد خان نے انقلاب کو بتایا کہ ’’ہمارے ٹاور میں اے اور بی ونگ ہیں ۔ آگ بی ونگ کی پہلی منزل پر لگی تھی۔ شور ہونے پر مکینوں میں افراتفری مچ گئی۔ پہلے ہمیں ۱۴؍ویں منزل کے رفیوجی علاقے میں رکھا گیا لیکن آگ کی شدت کے بڑھنےپر بی ونگ کے سبھی مکینوں کو متصل اے ونگ کے راستے سے باہر نکالا گیا۔ تقریباً ڈیڑھ دو گھنٹے کی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ بعدازیں ہمیں بی ونگ میں جانےکی اجازت دی گئی۔ ‘‘ ہما راشد خان کے بقول’’آگ لگنے کی وجہ سے بی ونگ کی بجلی منقطع کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے مکینوں کو ۲؍ سے ۳؍ گھنٹے اندھیرے میں گزارنا پڑا۔ ‘‘