Updated: September 07, 2024, 3:01 PM IST
| Bhopal
مدھیہ پردیش کے اجین میں لوکیش نامی شخص نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اسے شراب پلائی اس کے بعد فٹ پاتھ پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ، راہگیر نے اس کی مدد کرنے یا پولیس کو خبر کرنے کی بجائے اس کا ویڈیو بنایا، خاتون کی شکایت پر پویس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، جہاں اس نے اقبال جرم کر لیا۔
انڈین ایکسپریس نے خبر دی ہے کہ پولیس کے مطابق مدھیہ پردیش کے اجین کے کوئلہ پھاٹک علاقے میں ایک خاتون کے ساتھ فٹ پاتھ پرجنسی زیادتی کی گئی،جبکہ ایک راہگیر نے اسے روکنے یا پولیس کو بلانے کی بجائے اس واقعہ کا ویڈیو بنایا۔اجین شہر کے سپرنٹنڈنٹ اوم پرکاش مشرا نے کہا کہ خاتون نےجمعرات دوپہر کے ساڑھے تین بجے پولیس چوکی آ کرجنسی زیادتی کی شکایت درج کرائی۔اس کے فوراً بعد ایک خاتون پولیس اہلکار کو بلا کر متاثرہ کا بیان درج کرکے ابتدائی رپورٹ درج کی گئی۔اپنی شکایت میں خاتون نے ملزم کا نام لوکیش بتایا۔ جسے دو گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کر کے پوچھ تاچھ کی گئی، جہاں اس نے اپنا جرم قبول کرلیا۔بعد ازاں لوکیش کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: یوٹیوب نے نوعمروں کیلئے’’وزن اور فٹنیس‘‘ ویڈیوز کو محدود کردیا
مشرا نے انڈین ایکسپریس سے بتایا کہ راہگیر کے ذریعے بنایا گیا ویڈیو بطور ثبوت حاصل کر لیا گیا ہے۔اخبار نے ایک نا معلوم پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ ملزم نے متاثرہ سے شادی کا وعدہ کرکے اسے شراب پلائی اور اس کے بعد اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔اس واقع کے بعد کانگریس اور بی جے پی میں سیاسی جنگ کا آغاز ہوگیا۔کانگریس کے ریاستی سربراہ جیتو پٹواری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کے حلقہ انتخاب میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی ہوتی ہے اور بی جے پی کولکاتا کے عصمت دری اور قتل کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: یوپی: ایمبولینس عملے کی خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، شوہر کو باہر پھینک دیا گیا
پٹواری نے دعویٰ کیا کہ مدھیہ پردیش میں ہر دن ۱۸؍ خواتین جنسی زیادتی کا سامنا کر ہی ہیں،اب تو ساری حدیں ہی پار ہو گئی ںکہ وزیر اعلیٰ کے حلقہ میں فٹپاتھ پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی ہو رہی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ’’ اب نریندر مودی، شیوراج سنگھ چوہان اور موہن لال یادو اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں۔مدھیہ پردیش میں جنگل راج ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اتر پردیش: امروہہ میں ٹفن میں بریانی لانے پر سات سالہ طالب علم کو اسکول سے نکال دیاگیا
ریاست کے بی جے پی پارٹی کے سربراہ وی ڈی شرما نے کانگریس پر اس معاملے پر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس کے پاس ریاستی حکومت پر تنقید کرنے کا کوئی مدعا نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ اس معاملے کو رنگین بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘