Inquilab Logo

مہاراشٹر:معاملوں کی جانچ کےلئے سی بی آئی کا براہ راست حق ختم

Updated: October 22, 2020, 5:57 PM IST | Agency | Mumbai

مہاراشٹر میں وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ریاست میں معاملوں کی جانچ کےلئے مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کو دی گئی عام اتفاق واپس لے لی ہے۔ اس فیصلے کے بعد سی بی آئی کو مہاراشٹر میں کسی بھی معاملے جانچ کےلئے اب مہاراشٹر حکومت کی اجازت لینی ہوگی۔ ریاست میں معاملوں کی جانچ کے سلسلے مرکزی ایجنسی کی طاقت اب محدود کردی گئی ہے۔ اس سے پہلے راستھان،چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال بھی سی بی آئی کو معاملوں کی جانچ کےلئے دی گئی عام اتفاق واپس لے چکے ہیں۔

Uddhav Thackeray - Pic : PTI
ادھو ٹھاکرے ۔ تصویر : پی ٹی آئی

مہاراشٹر میں وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ریاست میں معاملوں کی جانچ کےلئے مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کو دی گئی عام اتفاق واپس لے لی ہے۔
اس فیصلے کے بعد سی بی آئی کو مہاراشٹر میں کسی بھی معاملے جانچ کےلئے اب مہاراشٹر حکومت کی اجازت لینی ہوگی۔ ریاست میں معاملوں کی جانچ کے سلسلے مرکزی ایجنسی کی طاقت اب محدود کردی گئی ہے۔
اس سے پہلے راستھان،چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال بھی سی بی آئی کو معاملوں کی جانچ کےلئے دی گئی عام اتفاق واپس لے چکے ہیں۔
افسروں نے کہا ہے کہ مہاراشٹر حکومت کے اس فیصلےسے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی سی بی آئی جانچ پر اثر پڑےگا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سشانت معاملے کی جانچ ممبئی پولیس سے سی بی آئی کو سونپ دی گئی تھی۔
مہاراشٹر حکومت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے بدھ کو اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا گیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اترپردیش حکومت نے ٹی آرپی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے پورا معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیا ہے۔
ممبئی پولیس کی جانب سے اس مہینے کی شروعات میں ٹیلیویژن نیوز چینل ریپبلک ٹی وی کے خلاف شروع کی کی گئی جانچ کے بعد مہاراشٹر حکومت اور مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کی قیادت والی حکومت کے درمیان تناتنی بڑھ گئی ہے۔
ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی سمیت تین چینلوں پر ٹی آر پی سے متعلق گڑبڑی کرنے کا الزام لگایا تھا ۔ریپبلک ٹی وی کے مالک ارنب گوسوامی نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔
ٹیلیویژن ریٹنگ جاری کرنے والی ایجنسی براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل نے کہا تھا کہ کچھ ٹی وی چینل اشتہاردینے والوں متوجہ کرنے کےلئے ٹی آر پی حاصل کرے کےلئے بے ضابطگی کررہے ہیں۔
ممبئی پولیس نے اس معاملے میں اب تک آٹھ لوگوں کو گرفتارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK