Inquilab Logo Happiest Places to Work

سبھی چیئریٹیبل اسپتالوں میں مہاتما جیوتی با پھلے اسکیم نافذ کی جائے: امین پٹیل

Updated: July 14, 2025, 11:14 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

حکومت کی جانب سے غریب شہریوں کو مہاتما جیوتی راؤ پھلے (جسے مہاتما جیوتی با پھلے بھی کہا جاتا ہے) جن آروگیہ یوجنا اور آیوشمان بھارت جن آروگیہ یوجناکے تحت ۵؍لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت منتخبہ اسپتالو ںمیں مہیا کرائی جاتی لیکن کئی چیئریٹیبل اسپتال ایسے ہیں جو ان اسکیموں کےتحت غریب مریضوں کا علاج نہیں کرتے یا جو حکومت نے علاج کی فیس طے کی ہے اسے نافذ نہیں کرتے۔

Amin Patel. Photo: INN
امین پٹیل۔ تصویر: آئی این این

حکومت کی جانب سے غریب شہریوں کو مہاتما جیوتی راؤ پھلے (جسے مہاتما جیوتی با پھلے بھی کہا جاتا ہے)جن آروگیہ یوجنا  اور آیوشمان بھارت جن آروگیہ یوجناکے تحت ۵؍لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت منتخبہ اسپتالو ںمیں مہیا کرائی جاتی لیکن کئی چیئریٹیبل اسپتال ایسے ہیں جو ان اسکیموں کےتحت غریب مریضوں کا علاج نہیں کرتے یا جو حکومت نے علاج کی فیس طے کی ہے اسے نافذ نہیں کرتے۔ اسی معاملہ کو رکن اسمبلی امین پٹیل نے مہاراشٹر اسمبلی کے مانسو ن اجلاس میں اٹھایااور مطالبہ کیا کہ حکومت اس کو یقین بنائے کہ اسمبلی اجلاس ختم ہونے تک سبھی چیئریٹیبل اسپتالوں میں ان اسکیموں کو نافذ کیا جائےگا۔ ا س ضمن میں امین پٹیل نے ایوان اسمبلی کو بتایا کہ ’’مَیں پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ممبئی اور بیرون ممبئی جتنے بھی چیئریٹیبل اسپتال ہیں  مفت علاج کی اسکیم نافذ نہیں کرتے۔ روزانہ کئی مریض ہمارے دفتر آتے ہیں  اور شکایت کرتے ہوئے حکومت نے چیئریٹیبل اسپتالوں کو جو رعایتی فیس لینے کا حکم دیا ہے ان پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔‘‘
رکن اسمبلی امین پٹیل میں برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ متعلقہ وزیر یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم انہیں تحریری شکایت دیںتو وہ متعلقہ اسپتال کے خلاف کارروائی کریں گے ، تو مَیں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کا ڈپارٹمنٹ کیا کر رہا ہے؟چیئریٹی کمیشن کیا کر رہا ہے؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK