• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نتیش رانے کی وجہ سے مہایوتی کی ہزیمت

Updated: June 12, 2025, 9:05 AM IST | Mumbai

کابینہ میٹنگ میں شیوسینا (شندے) کے تیور سخت ، وزراء نے کہا ’’ ہمارا باپ بال ٹھاکرے ہے تمہارا باپ کون ہے؟‘‘ ، فرنویس سے شکایت

Nitish Rane says don`t become a nuisance to Devendra Fadnavis (File photo)
نتیش رانے کہیں دیویندر فرنویس کیلئے وبال جان نہ بن جائیں ( فائل فوٹو)

اپنی بدزبانی کیلئے مشہور ریاستی وزیر برائے ماہی گیری نتیش رانے اب اپنے حلیفوں کیلئے ہی درد سر بن گئے ہیں۔ وہ اب شیوسینا (شندے) اور این سی پی کو ان کا باپ یاد دلانے لگے ہیں۔ ان کی بد تمیز ی پر خود وزیراعلیٰ نے ان کی سرزنش کی اور انہیں  زبان سنبھال کر بات کرنے کی تلقین کی۔ جبکہ  شیوسینا (شندے) کے اراکین نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کے خلاف مورچہ کھول لیا ہے۔  
’’ ہمارا باپ بال ٹھاکرے ہے‘‘
 یاد رہے کہ نتیش رانے کھلے عام ریاست بھر میں مسلمانوں کو دھمکیاں دیتے پھرتے ہیں۔ وہ کبھی مسلمانوں کو مسجد میں گھس کر مارنے کی دھمکی دیتے ہیں تو کبھی کہتے ہیں کہ یہ ہندوئوں کی حکومت ہے اور دیویندر فرنویس ہندوئوں کے وزیراعلیٰ ہیں اس لئے یہاں ہندوئوں ہی کی سنی جائے گی۔  لیکن اب انہوں نے اپنے حلیف یعنی شیوسینا (شندے) اور این سی پی (اجیت) کے ساتھ بھی بدکلامی شروع کر دی ہے۔ تازہ معاملہ عثمان آباد کا ہے جہاں ضلع منصوبہ بندی کمیٹی  میں بی جے پی کے مقامی عہدیداروں کی تجویز کو منظوری نہیں ملی۔ عثمان آباد کے نگراں وزیر شیوسینا (شندے) کے پرتاپ سرنائیک ہیں۔  بی جے پی کارکنان کو لگا کہ وہ اپنی طاقت دکھا رہے ہیں۔ ان لوگوں نے وزیراعلیٰ سے شکایت کی۔ اسی دوران نتیش رانے عثمان آباد پہنچے اور وہاں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ کوئی کتنی ہی طاقت دکھائے اور کتنی ہی اچھل کود کرے، لیکن یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ سب کا باپ دیویندر فرنویس ریاست کا وزیر اعلیٰ ہے۔ ‘‘ اس بات کو نتیش نے یہ کہتے ہوئے دہرایا کہ ’’ مرکز میں  وزیر اعظم بی جے پی کا ہے اور  وزیر اعلیٰ  بی جے پی کا ہے ۔ اس لئے کوئی کتنی ہی طاقت دکھائے ، کتنی ہی اچھل کود کرے اسے یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اس کا باپ دیویندر فرنویس ہے۔‘‘
  نتیش رانے کے اس بیان پر شیوسینا ( شندے )  میں ناراضگی پھیل گئی۔   فوری طور پر دادا بھسے ، گلاب رائو پاٹل اور شمبھو راج دیسائی نے  دیویندر فرنویس سے ملاقات کی جس کے بعد فرنویس نے  پریس کانفرنس منعقد کرکے بتایا کہ انہوں نے نتیش رانے کی سرزنش کی ہے اور اس طرح کی زبان استعمال نہ کرنے کی تلقین کی ہے۔ 
  ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق شیوسینا اراکین اس قدرناراض تھے کہ وزیرا علیٰ کی پریس کانفرنس کے بعد  کابینہ میں میٹنگ میںپھر اس معاملے کو اٹھایا اور وزیراعلیٰ کے سامنے نتیش رانے سے سوال کیا کہ ’’ہمارا باپ بال ٹھاکرے ہے، تمہارا باپ کون ہے؟‘‘  کچھ سینئر وزراء نے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ آخر کسی بھی سیاسی یا انتظامی معاملے میں کسی کے باپ تک جانے کی کیا ضرورت ہے؟  اس پر دیویندر فرنویس نے بھی  نتیش رانے کی سرزنش کی اور انہیں آئندہ اس طرح زبان سے گریز کرنے کی تلقین کی۔ 
 ایم این ایس  کے ساتھ بھی توتو م میں میں  
   نتیش رانے نے صرف شیوسینا (شندے) ہی نہیں بلکہ راج ٹھاکرے  اور ادھو ٹھاکرے کا بھی مذاق اڑا یا تھا۔  اس پر  ایم این ایس ترجمان پرکاش مہاجن نے نتیش رانے پر تنقید کی تھی جس کے بعد  پرکاش مہاجن کے مطابق انہیں نتیش رانے کے کارکنان کی جانب  سے    دھمکی بھرے فون آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر مجھے کچھ بھی ہوا  تو اس کی ذمہ داری نارائن رانے پر ہوگی۔ نارائن رانے نے کہا کہ پرکاش مہاجن پاگل ہے وہ کچھ بھی بولتا رہتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK