ٹاٹا،ماروتی اور دیگر کمپنیاں بھی آئندہ چند دنوں میں چھوٹی کاروں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گی۔
EPAPER
Updated: September 08, 2025, 1:49 PM IST | Agency | Mumbai
ٹاٹا،ماروتی اور دیگر کمپنیاں بھی آئندہ چند دنوں میں چھوٹی کاروں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گی۔
مہندرا اینڈ مہندر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تمام آئی سی ای (انٹرنل کمبشن انجن) والی ایس یو وی گاڑیوں پر جی ایس ٹی میں ملی چھوٹ کا مکمل فائدہ صارفین کو دے گی۔ اس کا اطلاع سنیچر ۶؍ ستمبر سے کردیاگیا ہے۔ چھوٹی کاروں پر جی ایس ٹی ۲۸؍ سے گھٹا کر ۱۸؍ فیصد کرنے کا فائدہ براہ راست صارفین کو پہنچانےوالی مہندرا اینڈ مہندرا پہلی آٹوموبائل کمپنی بن گئی ہے حالانکہ نئی جی ایس ٹی شرحیں۲۲؍ستمبر سے نافذ ہوں گی۔
کمپنی نے کہا ہے کہ اس کی آئی سی ای ، ایس یو وی رینج کی قیمتوں میں ۱ء۰۱؍ لاکھ روپے سے ۱ء۵۶؍ لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ فائدہ ’ایکس یو وی ۳؍ ایکس او ‘ڈیزل ماڈل پر ہوگا، جس کی قیمت میں ۱ء۵۶؍ لاکھ روپے کی کمی آئی ہے۔ تھار۴؍ ڈبلیو ڈی ڈیزل اور اسکورپیو کلاسک ۱ء۰۱؍ لاکھ روپےسستی ہوگی ۔اس کے علاوہ بولیرو/ نئو ۱ء۲۷؍ لاکھ روپے ، ’ایکس یو وی ۳؍ ایکس او (پیٹرول ماڈل) ۱ء۴۰؍ لاکھ روپے، تھار ۲؍ ڈبلیو ڈی ۱ء۳۵؍لاکھ روپے، * اسکورپیو- این ۱ء۴۵؍ لاکھ روپے ، تھار آر او ایکس ۱ء۳۳؍ لاکھ روپے کم اور ایکس یو وی ۷۰۰؍ ۱ء۴۳؍ لاکھ روپے کم ہوگی۔
مہندرا کے اس فیصلے کے بعد ٹاٹا، ماروتی، ٹویوٹا اور رینالٹ کی گاڑیاں بھی سستی ہوں گی۔ ٹاٹا موٹرس نے تصدیق کی ہے کہ وہ جی ایس ٹی کا پورا فائدہ صارفین کو دے گی، جس سے قیمتیں ۶۵؍ہزار روپے سے ۱ء۵۵؍لاکھ روپے تک گھٹ سکتی ہیں۔ یہ کمی اس کی ہیچ بیک، کومپیکٹ ایس یو وی اور فلیگ شپ ایس یو وی رینج پر لاگو ہوگی۔رینالٹ انڈیا نے اپنی کومپیکٹ کار رینج پر۹۶؍ہزار ۳۹۵؍ روپے تک کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کی ہے۔ ماروتی سوزوکی جو ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ہے، نے کہا ہے کہ وہ تہواری سیزن سے پہلے صارفین کیلئے بڑی رعایت پر غور کر رہی ہے۔