• Mon, 08 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان نے ’’بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا، ’’بازی گر‘‘ کی یاد تازہ کی

Updated: September 08, 2025, 3:55 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آرین خان کی ویب سیریز ’’بی او بی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے جس نے ان کی فلم ’’بازی گر‘‘ کی یاد تازہ کی ہے۔ پوسٹر میں لکشیا، سحر بمبا اور بوبی دیول کو دکھایا گیا ہے۔ سیریز کا ٹریلر آج تین بجے ریلیز کیا جائے گا۔

Poster for "BOB". Photo: X
’’بی او بی‘‘ کا پوسٹر۔تصویر: ایکس

آرین خان کے کریئر کی پہلی ویب سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘(بی او بی) کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا گیا ہےجو ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ فلم نے ’’بازی گر‘‘ کی یاد دلائی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: آشا بھوسلے نے ۱۲؍ ہزار سے زائد نغموں کو اپنی دلکش آواز دی ہے

’’بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ شاہ رخ خان کی ’’بازی گر‘‘کو خراج عقیدت ہے 
شاہ رخ خان نے سیریز کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ بالی ووڈ کے کئی شیڈز، کیا آپ انہیں دیکھنے کیلئے تیار ہیں؟ ’’بی او بی‘‘ کا ٹریلر آج ریلیز کیا جائے گا۔‘‘یہ پوسٹر شاہ رخ خان کی ۱۹۹۴ء کی تھریلر فلم ’’بازی گر‘‘ کے منفرد پوسٹر کو خراج عقیدت ہے جس میں شاہ رخ خان کو دکھایا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ پریویو تقریب: آرین خان کی پہلی تقریر، نروس نظر آئے

’’بی او بی‘‘ کے پوسٹر پر صارفین کے ردعمل
ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’۲۰۲۵ء کا بہترین پوسٹر ’’بیڈز آف بالی ووڈ۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’بالی ووڈ کے ہر شیڈ میں اپنا ہی جادو ہے، اس آگ کو اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان نے ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ کا پہلا نغمہ جاری کیا

’’بی او بی‘‘ کب ریلیز ہوگی؟
شاہ رخ خان،لکشیا، سحربمبا، شہیر بمبا، راگھو جویال، گوتمی کپور، منوج پہوہ، وجیت کوہلی، منیش چودھری، رجت بیدی اور دیگر کی اداکاری سے مزین یہ سیریز ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK