• Fri, 18 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہوا موئترا کوپھر اپنے ہی لوک سبھا حلقہ میں احتجاج کا سامنا، انڈے پھینکے گئے

Updated: September 18, 2026, 11:57 AM IST | Agency | Kolkata

کرشنا نگر کے دورہ پر واقعہ ، رکن پارلیمنٹ کا سخت احتجاج ، سوال کیا کہ پولیس کی حفاظت اور کلکتہ ہائی کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجودان پر حملہ کیسے ہوا؟

Scene at the site of the attack on MP Mahua Moitra. Photo: INN
رکن پارلیمنٹ مہوا موئتراپر حملے کے موقع کا منظر۔ تصویر: آئی این این

ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی مہوا موئترا کو ایک بار پھر اپنے ہی لوک سبھا حلقہ میں احتجاج کا سامنا کرنا پڑا اور ان پر انڈے پھینکے گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرشنا نگر سے رکن پارلیمنٹ اپنی کار میں سفر کر رہی تھیں اور سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کر رہی تھیں۔ ویڈیو نے اس لمحے کو قید کیا جب مظاہرین نے ان پر انڈےپھینکے۔ انہوں نےیہ دکھانے کیلئے کہ ان پر واقعی انڈے پھینکے گئے ہیں، کیمرہ بھی مظاہرین کی طرف موڑ دیا۔ مہوا موئترا  نے  اس پر سخت احتجاج کیا اور سوال کیا کہ پولیس کی حفاظت اور کلکتہ ہائی کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود انہیں کیسے روکا جا سکتا ہے، ہراساں کیا جا سکتا ہے اور ان پر انڈے پھینکے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:شندے سینا سے کہا جاتا کہ وہ اپنا نشان خود منتخب کرے اپنے دم پر لڑے نہ کہ بالا صاحب ٹھاکرے کے نام پر

انہوں نے الزام لگایا کہ ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔کرشنا نگر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اتل وی کے نے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ کو۴۸؍ گھنٹے پہلے مطلع کیا جانا  چاہیے۔ انہوں نے ہمیں صرف ای میل کے ذریعے بتایا کہ وہ۱۵؍ سے۱۷؍ستمبر تک اپنے پارلیمانی حلقے میں ہوں گی، تاہم،  یہ نہیں بتایا کہ وہ کہاں رہیں گی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ان کے دورے  پر سیکوریٹی فراہم کی جائے۔  پولیس ؤ کے مطابق، ہم نے ان کے ساتھ دو اہلکاروں کی ایک ٹیم تعینات کی جس میں ایک افسر بھی شامل تھا۔ انہوں نے پولیس کو مطلع نہیں کیا تھا کہ وہ اس دن کوئی میٹنگ یا غیر رسمی بات چیت کر رہی تھی۔ بعد میں، ہمیں معلوم ہوا کہ اس نے تیہٹہ میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کی تھی، جہاں کچھ لوگوں نے ان پر نعرے لگائے اور انڈے پھینکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK