یہاں عیدگاہ روڈ کے فقیہ کمپاؤنڈ میں واقع گدّے بنانے کے ایک کارخانے میں منگل کی دیر شام اچانک آگ لگ گئی جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔
EPAPER
Updated: November 19, 2026, 11:54 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
یہاں عیدگاہ روڈ کے فقیہ کمپاؤنڈ میں واقع گدّے بنانے کے ایک کارخانے میں منگل کی دیر شام اچانک آگ لگ گئی جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔
یہاں عیدگاہ روڈ کے فقیہ کمپاؤنڈ میں واقع گدّے بنانے کے ایک کارخانے میں منگل کی دیر شام اچانک آگ لگ گئی جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔ کارخانے میں موجود روئی، تیار گدّوں اور دیگر سامان سے آگ تیزی سے پھیل گئی جس کے نتیجے میں پورا کارخانہ اس کی لپیٹ میں آگیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے: میونسپل اسکولوں میں ڈجیٹل کلاس روم پروجیکٹ تعطل کاشکار
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ تقریباً تین گھنٹے کی مسلسل مشقت کے بعد رات۱۰؍ بجکر۲۰؍ منٹ پر آگ پر قابو پایا جاسکا۔ تاہم تب تک کارخانے میں موجود سامان اور مشینری جل کر تباہ ہوچکی تھیں۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران بھیونڈی میں آتشزدگی کے کئی واقعات ہوچکے ہیں جس میں کافی مالی نقصان ہوا ہے۔