• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی کو روزانہ۱۰۰؍ملین لیٹر اضافی پانی ملنے کی راہ ہموار

Updated: November 19, 2026, 11:58 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

بھاتسا ڈیم سے پانی سپلائی کی اسکیم کیلئے ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ۲؍ پلاٹ۳۰؍ سال کی لیز پر دینا منظوری کرلیا۔

Bhiwandi Deputy Mayor Tariq Momin, Esha Imran Khan, Rais Shaikh, and other leaders in conversation with Mumbai Mayor Ritu Tawde. Photo: INN
ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے سے بھیونڈی کے ڈپٹی میئر طارق مومن، ایشا عمران خان، رئیس شیخ اور دیگر لیڈران گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

شہر میں پانی کی بڑھتی   ضرورت کو پورا کرنے کیلئے بھاتسا ڈیم سے روزانہ ۱۰۰؍ ملین   لیٹر (ایم ایل ڈی) اضافی پانی ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اس منصوبے کیلئے درکار ۲؍ پلاٹ۳۰؍ سال کی لیز پر بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کو دینے کی تجویز ممبئی میونسپل کارپوریشن کی بدھ کو منعقدہ جنرل باڈی میٹنگ میں منظور کرلی گئی۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کے ساتھ بھیونڈی کے ڈپٹی میئر طارق مومن اور اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ایشا عمران خان بھی موجود تھے۔ رئیس شیخ کی ڈیڑھ سالہ مسلسل کوششوں کے بعد اس اہم تجویز کو منظوری ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھیونڈی کی آبادی۱۲؍ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور شہر میں روزانہ تقریباً۱۶۲؍ ملین لیٹر پانی کی ضرورت ہے جبکہ فی الحال صرف۱۱۵؍ ایم ایل ڈی پانی فراہم ہورہا ہے۔ اس طرح شہر کو روزانہ تقریباً۴۷؍ ایم ایل ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے مرکزی حکومت کی امرت ۲ء۰؍  اسکیم کے تحت بھاتسا ڈیم سے بند پائپ لائن کے ذریعے پانی لانے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایس آئی آر میں توسیع، حتمی لسٹ ۲۲؍ دسمبر کوجاری ہوگی

تاہم منصوبے کے تحت پمپنگ اسٹیشن، آبی ذخائر، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور پائپ لائن کی تعمیر کیلئے ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ملکیت والی زمین درکار تھی۔ اس سلسلے میں رکن اسمبلی رئیس شیخ گزشتہ ڈیڑھ سال سے محکمہ آب رسانی، شہری ترقیات محکمہ اور ممبئی میونسپل کارپوریشن سے مسلسل رابطہ کرکے زمین فراہم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

منظور شدہ تجویز کے تحت ایک پلاٹ۴۰؍ ہزار مربع میٹر اور دوسرا ۲؍ہزار ۳۷۵؍ مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے۔ دونوں پلاٹوں کا مجموعی رقبہ تقریباً ۱۲؍ ایکڑ ہے۔ ان زمینوں کے۳۰؍ سال کی لیز کے عوض بھیونڈی میونسپل کارپوریشن ممبئی میونسپل کارپوریشن کو۴۰؍کروڑ۵۵؍ لاکھ۹۴؍ ہزار۵۰؍ روپے ادا کرے گی۔رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اس منظوری کو بھیونڈی کیلئے تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ  آخرکار تجویز منظور ہوگئی ہے۔ یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد۲۰۵۲ء تک بھیونڈی کو پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK