• Fri, 18 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کا بڑا حملہ، ایک شہری جاں بحق، مواصلاتی ٹاور تباہ

Updated: September 18, 2026, 1:53 PM IST | Agency | Sanaa

۲۴؍ گھنٹوں کے دوران باغیوں کے زیرکنٹرول علاقوں پر ۴۰؍ فضائی حملے،جوابی کارروائی میں حوثیوں نےسعودی عرب کے ایک فضائی اڈے اورتیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

The Houthis have also released a video showing the downing of an aircraft. Photo: INN
حوثیوں نے ایک طیارہ مار گرانے کا ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔ تصویر: آئی این این

یمن میں سعودی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔حوثی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ تعز میں تین ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز کو بھی نشانہ بنایا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے بتایا کہ تعز میں تین ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز پر حملے کیے گئے۔حوثی میڈیا کے مطابق صوبہ حجہ کے شہر عبس میں بھی فضائی حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھئے:دنیا کو بڑا خطرہ: گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے ۱۲؍ لاکھ کروڑ ٹن برف غائب

رپورٹ میں حملوں کی مزید تفصیلات، نقصان کی مجموعی نوعیت یا سعودی عرب کی جانب سے فوری ردعمل کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔دریں اثناء حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی افواج نے گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران ان کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر ۴۰؍ فضائی حملے کیے۔ حوثیوں کے مطابق جواباً انھوں نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں ایک فضائی اڈے اور ینبع میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ادھر اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب نے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے فرانس، برطانیہ، پاکستان اور مصر سے تعاون اور فضائی دفاعی معاونت کی درخواست کی ہے، کیونکہ مسلسل حملوں کے باعث اس کے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر میں کمی آ رہی ہے۔اس دوران امریکہ نے واضح کیا ہے کہ وہ یمن میں جاری کارروائیوں میں براہِ راست کردار ادا نہیں کرے گا، تاہم خطے کی صورتحال پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پنک کو یونیسیف سفیر کے عہدے سے ہٹانے کی پٹیشن پر ۶۰؍ ہزار دستخط

دوسری جانب یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی ایف-۱۵؍ لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کی ویڈیو جاری کردیاگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کیے گئے ویڈیو میں طیارے کو نشانہ بنائے جانے کے مناظر اور اس کے ملبے سے شعلے اُٹھتے ہوئے دیکھتے جاسکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ویڈیو کا آغاز طیارے کو نشانہ بنائے جانے کے مناظر سے ہوتا ہے، جس کے بعد شدید آگ بھڑکنے اور دھویں کے بادل اٹھنے لگتے ہیں، جو بظاہر طیارہ گرنے کے فوری بعد کی صورتِ حال ہے۔جاری کیے گئے ویڈیو میں پتھریلے صحرائی علاقے میں طیارے کے بکھرے ہوئے، ٹوٹے پھوٹے اور جلے ہوئے دھاتی ملبے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میںایک بڑے عمودی دم نما حصے پر ایسے نشانات دکھائی دیتے ہیں جو سعودی طیاروں سے ملتے جلتے ہیں۔ملبے کے اردگرد فوجی وردیوں اور یمنی لباس کے امتزاج میں ملبوس مسلح افراد بھی موجود ہیں، جن میں سے بعض کے ہاتھوں میں رائفلیں ہیں، جبکہ ایک شخص تباہ شدہ طیارے کے پاس آکر عربی میں تقریر کرتا ہوا بھی نظر آرہا ہے۔جنگجو کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہم اب ان شاء اللہ دشمن کا راستہ کاٹنے کے لیے ایک کارروائی کر رہے ہیں۔اضح رہےکہ سعودی عرب اوریمنی حوثیوں کے ایک دوسرےپر حملےگزشتہ کئی دنوں سےجاری ہیں۔اس کے علاوہ یمنی فورسیز بھی حوثیوںکے زیر کنٹرول علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کیلئے مسلسل اقدام کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK