Updated: September 27, 2023, 2:37 PM IST
| Mumbai
ملیالم فلم ’۲۰۱۸ء‘ کے فلمساز گریش کسراولی نے کہا کہ ملیالم فلم کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے موضوع کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ تقریباً ۲۲؍ فلموں جن میں دی کیرالا اسٹوری، راکی اوررانی کی پریم کہانی، مسز چٹرجی ورسیز ناروے، تیلگو فلم بلگم، مراٹھی فلم والوی اور باپل یوک اور تمل فلم۱۶؍ اگست ۱۹۴۷ء کو مناسب سمجھا گیا تھا۔ ۲۰۱۸ء کو بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم ’آسکر‘ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ۲۰۱۸ء امسال مئی میں ریلیزہوئی تھی۔
فلم ۲۰۱۸ء مئی میں ریلیز ہوئی تھی۔ تصویر: آئی این این
ملیالم فلم’۲۰۱۸‘ کو آسکر کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس فلم کا سب ٹائٹل ’ایوری ون از دی ہیرو‘ ہے۔ خیال رہے کہ یہ فلم ۲۰۱۸ء میں کیرالا میں سیلاب کی صورتحال پر بنایا گیا ایک ڈرامہ ہے۔ جوڈ انتھنی جوزف کی ہدایتکاری میں بنائی گئی اس فلم میں ٹوینو تھامس، کنچاکو بوبن، ونیت سری نواسن، نارین اور لال نے اداکاری کی تھی۔ امسال مئی میں ریلیز ہونے والی یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی تھی اور اس نے کریٹک میں بھی اہم نام کمایا تھا۔ اس کا شمارملیالم کی سب سے زیادہ کمانے والی فلموں اوراس سال ہندوستانی سنیما کی سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے فلم ساز اور۱۶؍ ممبر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین گریش کسراولی نے کہا کہ ملیالم فلم کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے موضوع کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ تقریباً ۲۲؍ فلموں جن میں دی کیرالا اسٹوری، راکی اور رانی کی پریم کہانی، مسز چٹرجی ورسیز ناروے، تیلگو فلم بلگم، مراٹھی فلم والوی اور باپل یوک اور تمل فلم ۱۶؍ اگست ۱۹۴۷ء کو مناسب سمجھا گیا تھا۔ ۲۰۱۸ء کو بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم ’آسکر‘ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ۲۰۰۲ء میں لگان کے بعد سے اب تک آسکر میں بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم کیلئے ہندوستان کی کسی بھی فلم کو منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے صرف ۲؍ فلمیں فائنل ۵؍ میں جگہ بنا سکی ہیں جن میں مدر انڈیا (جس میں نرگس نے اداکاری کی) اور میرا نائر کی سلام بامبے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھانو اتھائیا نے فلم ’گاندھی ‘ میں بیسٹ کوسٹیوم ڈیزائن کیلئےسب سے پہلا آسکر اپنے نام کیا تھا۔ ۱۹۹۲ء میں فلم سازستیہ جیت رائے نے آسکر میں لائف ٹائم اچیو مینٹ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔