• Mon, 03 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالدیپ نسلی تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرنے والا پہلا ملک

Updated: November 02, 2025, 3:00 PM IST | Maldives

مالدیپ دنیا کا پہلا نسلی تمباکو نوشی کا قانون نافذ کرنے والا ملک بن گیا ہے، ملک کی وزارت صحت کے مطابق یہ نیا قانون۲۰۰۷ء اور اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد کے لیے تمباکو کی خرید و فروخت اور استعمال کو مستقل طور پر ممنوع قرار دیتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مالدیپ نے تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرتے ہوئے دنیا کا پہلا نسلی تمباکو نوشی کا قانون نافذ کر دیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق، یہ نیا قانون۲۰۰۷ء اور اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد کے لیے تمباکو کی خرید و فروخت اور استعمال کو مستقل طور پر ممنوع قرار دیتا ہے۔ صدر محمد معیزو نے مئی میں اس قانون کی توثیق کی تھی جس کا مقصد ’’تمباکو سے پاک نسل‘‘ کی تخلیق اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے عہد کرنا ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ’’یہ نسلی پابندی اس بات کو یقینی بنانے کی ایک بڑی کوشش ہے کہ نئی نسل تمباکو کے مہلک اثرات سے محفوظ رہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: دنیا کے ۱ء۰؍ فیصد امیرترین افراد ایک دن میں ۸۰۰؍ کلوگرام سےزیادہ کاربن خارج کررہے ہیں: آکسفیم رپورٹ

مالدیپ کا یہ اقدام عالمی ادارہ صحت کے تمباکونوشی کے منصوبےکے فریم ورک کنونشن کے مطابق  ہے۔ واضح رہے کہ اس قانون کے تحت، دکانداروں پر لازم ہے کہ وہ تمباکو فروخت کرتے وقت خریدار کی عمر کی تصدیق کریں۔ اس پابندی میں تمباکو کی تمام مصنوعات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، مالدیپ نے وےپنگ اور ای-سگریٹ پر دنیا کی سخت ترین پابندیاں عائد کی ہیں، جس کا اطلاق ہر عمر کے گروہ کے لیے ان کی درآمد، فروخت، تقسیم اور استعمال پر ہوتاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK