مالٹا کی حکومت نے نوجوانوں میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینےکیلئے۱۶؍ سے۲۱؍ سال کے نوجوانوں کو چھ ماہ کی مفت جِم ممبرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر کے منتخب جِمز میں نوجوان بغیر کسی فیس کے ورزش کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
EPAPER
Updated: December 15, 2025, 9:03 PM IST | Valletta
مالٹا کی حکومت نے نوجوانوں میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینےکیلئے۱۶؍ سے۲۱؍ سال کے نوجوانوں کو چھ ماہ کی مفت جِم ممبرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر کے منتخب جِمز میں نوجوان بغیر کسی فیس کے ورزش کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
مالٹی حکومت نے نوجوانوں کی صحت، کھیل اور متحرک طرزِ زندگی کو فروغ دینے کیلئے ایک بڑی سکیم شروع کی ہے جس کے تحت۱۶؍ سال سے۲۱؍ سال تک کے نوجوانوں کو چھ ماہ کی مفت جِم ممبرشِپ فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام۲۰۲۶ء کے بجٹ کا حصہ ہے جس میں حکومت نے نوجوانوں کو نہ صرف مفت جِم سروس بلکہ دیگر مراعات بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد نوجوان نسل کو فٹنس کی طرف راغب کرنا، جسمانی صحت بہتر بنانا اور جوانوں میں مثبت طرزِ زندگی کو بڑھاوا دینا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا: شوٹنگ کے بعد سوشل میڈیا پر فیک نیوز، جشن کو مسلمانوں سے جوڑ دیا گیا
مفت جِم ممبرشِپ اسکیم پہلے صرف ۲۰۰۵ء سے۲۰۰۷ء کے درمیان پیدا ہونے والے نوجوانوں (یعنی۱۸۔ ۲۰؍ سال کی عمر) تک محدود تھی جس کے تحت وہ ملک بھر کے۶۰؍ سے زائد پارٹنر جِمز میں اپنی ممبرشِپ مفت حاصل کرسکتے تھے۔ بعد ازاں حکومت نے اس عمر کی حد کو بڑھا کر۱۶؍ سے۲۱؍ سال تک کردیا تاکہ مزید نوجوان اس پیکیج سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس اسکیم کے تحت نوجوان اپنے قریب ترین جِم کا انتخاب کرتے ہیں آن لائن رجسٹریشن کرواتے ہیں اور سرکار کی طرف سے چھ ماہ کی مکمل فیس ادا کی جاتی ہے۔ اس اقدام سے ہزاروں نوجوان فائدہ اٹھا رہے ہیں اور تقریباً نصف اہل نوجوانوں نے اس مفت جِم ممبرشِپ کیلئے درخواستیں بھی دی ہیں جس سے ملک میں نوجوانوں میں ورزش اور صحت کے میدان میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔