• Fri, 02 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممتا بنرجی کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، ٹی ایم سی کے۴؍ بینک کھاتوں کو چلانے سے متعلق عرضی خارج

Updated: October 02, 2026, 12:41 PM IST | Agency | New Delhi

سپریم کورٹ نے کہا کہ اس تعلق سے مقدمہ ابھی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے اورہم فی الحال اپنے دائرہ اختیار کو استعمال کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

Former Chief Minister of West Bengal Mamata Banerjee. Photo: INN
مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی۔ تصویر: آئی این این

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ممتا بنرجی کی قیادت والے ترنمول کانگریس کے گروہ کو ایک بڑا جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے ممتا کی قیادت والی ٹی ایم سی کی اس درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس میں لین دین پر پابندی والے چار بینک کھاتوں کو دوبارہ چلانے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس پی بی ورالے کی بینچ نے واضح کیا کہ وہ کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم میں مداخلت کرنے کی خواہشمند نہیں ہے، جس میں ایسی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔ ای ٹی وی بھارت کے مطابق سپریم کورٹ نے تبصرہ کیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان پر روک لگائی ہے۔ اس لئے ان کھاتوں میں موجود رقم پر اصل حق کس کا ہے، یہ بڑا مسئلہ ابھی عدالتی فیصلے کیلئے زیر التوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:راہل گاندھی بالا گھاٹ پہنچے، بیماریوں سے جان گنوانے والے بچوں کے وا لدین سے ملاقات

بینچ نے کہا’’ہم اس کیس کے نفع و نقصان (حقائق) پر غور کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ہم آئین کے آرٹیکل۱۳۶؍کے تحت اپنے دائرۂ اختیار کو استعمال کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ہم ہائی کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس کیس کی سماعت میں تیزی لائے۔‘‘ اس سے قبل سپریم کورٹ نے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس عبوری انتظام میں بھی دخل اندازی کرنے سے منع کر دیا تھا، جس میں پارٹی کے روزمرہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے مخصوص اکاؤنٹس کو چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ای ڈی نے بھی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ٹی ایم سی کے تین بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے۲۷؍ اگست کو ممتا بنرجی کی قیادت والے گروپ کو تقریباً۸۰۴؍کروڑ روپے والے چار بینک کھاتوں کو چلانے کی عبوری اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK