• Fri, 07 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میں گنتی فارم تبھی بھروں گی جب بنگال کا ہر شہری اپنا ایس آئی آر فارم بھرے گا: ممتا

Updated: November 07, 2025, 11:28 AM IST | Agency | Kolkata

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو واضح کیا کہ وہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے لئےگنتی کا فارم اس وقت تک نہیں بھریں گی جب تک کہ ریاست کا ہر شہری فارم نہیں بھرتا۔ 

West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee. Photo: INN
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی۔ تصویر:آئی این این
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو واضح کیا کہ وہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے لئےگنتی کا فارم اس وقت تک نہیں بھریں گی جب تک کہ ریاست کا ہر شہری فارم نہیں بھرتا۔ 
وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں اپنا فارم اس وقت تک نہیں بھروں گی جب تک بنگال کا ہر شہری فارم نہیں بھرتا۔ ان کا بیان اس کے ایک دن بعد آیا جب ان کے بھوانی پور حلقے سے بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) نے ان کے رہائشی دفتر کا دورہ کیا۔ 
بنرجی نے واضح کیا کہ انہیں ذاتی طور پر فارم موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ’’کل، بی ایل او ہمارے محلے میں آیا اور اپنی ڈیوٹی کے طور پر میرے رہائشی دفتر کا دورہ کیا۔ اس نے یہاں رہنے والے ووٹرز کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں اور اس کے مطابق فارم چھوڑ گئے۔ میں نے ذاتی طور پر کوئی فارم وصول نہیں کیا۔‘‘
وزیراعلی کا یہ تبصرہ حزب اختلاف کی جماعتوں اور میڈیا کے حصوں کے دعوؤں کے درمیان آیا ہے کہ انہوں نے بنگال میں ایس آئی آر کے عمل کی مخالفت کرنے کا وعدہ کرنے کے باوجود ذاتی طور پر فارم قبول کر لیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے  لیڈروں نے الزام لگایا کہ بنرجی کے اقدامات ایس آئی آر کے خلاف ان کے پہلے کے موقف سے متصادم ہیں۔ 
وزیر اعلیٰ نے ان رپورٹوں کو مکمل طور پر غلط، گمراہ کن اور سیاسی طور پر محرک پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ اس ہفتے کے شروع میں انہوں نے ریڈ روڈ پر امبیڈکر مجسمہ سے جوراسنکو ٹھاکر باڑی تک ایک زبردست ریلی کی قیادت کی تھی، جس میں ایس آئی آر کے ذریعے این آر سی کے بیک ڈور نفاذ کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے بارہا سوال کیا ہے کہ ترمیم صرف اپوزیشن کی حکومت والی اور انتخابی پابندی والی ریاستوں میں کیوں  نافذ کی جارہی ہے؟ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK