Inquilab Logo Happiest Places to Work

اچانک ایسا کیا ہوا کہ ملک کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آگئی؟: ممتا بنرجی

Updated: September 05, 2023, 4:28 PM IST | New Delhi

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نےکہا کہ ہم اپنے ملک کو بھارت بھی کہتے ہیں اس میں کیا نیا ہے؟ انگریزی میں ہم اسے انڈیا کہتے ہیں اس میں کچھ نیا نہیں ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ اچانک ایسا کیا ہو گیا کہ ملک کے نام کو تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آگئی؟

Mamata Banerjee Photo: INN
ممتا بنرجی۔ تصویر: آئی این این

انڈیا کو بھارت قرار دیتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سوال قائم کیا کہ انڈیا کو بھارت کہنے سے کیا تبدیل ہوجائے گا؟ انہوں نے’’ پریسیڈینٹ آف بھارت‘‘ کے نام سے جی ۲۰؍ میں مدعو کئے جانے والے معاملے کے تعلق سے کہا کہ دنیا، ہمارے ملک کو انڈیا کے نام سے جانتی ہے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے سنا ہے کہ انڈیا کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے۔ جی ۲۰؍ کا جو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے اس پر ’’پریسیڈینٹ آف بھارت‘‘ لکھا گیا ہے۔ ہم اپنے ملک کو بھارت بھی کہتے ہیں اس میں نیا کیا ہے؟ انگریزی میں ہم اسے انڈیا کہتے ہیں۔ اس میں کچھ نیا نہیں ہے اور نہ ہی کچھ نیا ہوگا۔ اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ ملک کے نام کو تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آگئی؟ میرے خیال میں ملک میں تاریخ کو دوبارہ لکھا جارہا ہے۔
انہوں نے گورنر سی وی آنند بوس کو بھی نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے ریاستی اسمبلی کی جانب سے پاس کئے گئے بلوں کو جاری نہیں کیا اور کہا کہ گورنر کا یہ ایکشن ریاستی حکومت کو مفلوج کرنے کی کوشش تھی۔ وہ مالیاتی بلوں کو التواء میں رکھ سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرضرورت محسوس ہوئی تو میں راج بھون کے سامنے دھرنے پر بیٹھوں گی اورالزام عائد کیا کہ گورنر نے ریاست میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے کاموں میں دخل اندازی کی تھی۔ اگر گورنر نے یونیورسٹیوں کے کام کاج میں دخل اندازی کرنے کی کوشش کی تو ہم فنڈز کو بلاک کردیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK