Inquilab Logo

کے وائی سی اپ ڈیٹ کرنےکے نام پر آن لائن فراڈ کرنے والا شخص پولیس کےشکنجےمیں

Updated: November 14, 2020, 11:15 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

مفرور ملزم کو بہار سے گرفتار کرکے ممبئی لا یا گیا،ساتھی فرارکے وائی سی اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر اوٹی پی نمبر حاصل کرکےبینک اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے والوں کا گروہ ان دنوں سرگرم ہے ۔

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

کے وائی سی اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر اوٹی پی نمبر حاصل کرکےبینک اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے والوں کا گروہ  ان دنوں  سرگرم  ہے ۔ اس سلسلہ میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ بینک کھاتہ داروں کو اکثر او ٹی پی شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے ۔حتیٰ کہ سائبر پولیس بھی اس سلسلہ میں بارہا بیداری مہم چلا کر کھاتہ داروں کو  جعلسازوں  سے بچنے کی تلقین کر رہی ہے۔ انشورنس کمپنی کے ایک ایجنٹ کے اکاؤنٹ سے ہزاروں روپے نکالنے والے ایسے ہی ایک دھوکہ باز کو ڈی بی مارگ پولیس نے بہار سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ کسی اور شخص کو اپنا شکار بنانے کی کوشش کررہا تھا ۔  ڈی بی مارگ پولیس میں شکایت کنندہ ایجنٹ نے ۲؍ نومبر کو کے وائی سی اپ ڈیٹ کرنے کے بہانے اوٹی پی نمبر مانگ کر اس کے اکاؤنٹ سے ۶۴؍ ہزار روپے نکالے جانے کی شکایت کی تھی ۔ پولیس کو تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزم نے بینک آف بڑودہ کا ملازم بتا کر اوٹی پی نمبر حاصل کرکے متاثرہ کے اکاؤنٹ سے بہار کی پنجاب نیشنل بینک برانچ میں پیسے ٹرانسفر کئے تھے ۔ڈی بی مارگ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی ٹیم ترتیب دی اور انہیں بہار روانہ کیاتھا۔وہیں خصوصی ٹیم میں شامل پولیس افسر سورج اور پردیپ  پاٹل نے ملزم کے موبائل لوکیشن کا پتہ لگا کر بہار کے پنیا گاؤں باکا ڈسٹرکٹ میں بارہ ہاتھ پولیس کی مدد سے ایک کھیت میں اس وقت چھاپہ ماراجب ۲؍ نوجوان موبائل فون پر ہی کسی اور شخص سےاو ٹی پی مانگ کر اسے جھانسہ دینے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس کو دیکھتے ہی دونوں فرار ہونے کی کوشش کرنے لگےلیکن پولیس نے  ملزم گنی لال منڈ ل کو پکڑ لیا گیا۔اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر ممبئی لایا گیا اورعدالت میں پیش کرکے ۱۴؍ نومبر تک پولیس تحویل حاصل کر لی گئی ہے ۔ ملزم سے تفتیش کے دوران آن لائن  فریب دہی کرنے والے گروہ کے دیگر ۶؍  افرادکے اس معاملےمیں ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے ۔ ملزمین ممبئی اور گجرات کے شہریوں کو اپنا شکار بناتے تھے ۔ ان کا طریقہ کار یہی ہوتا کہ وہ اپنے آپ کو بینک آف انڈیا کا ملازم بتا کر کے وائی سی اپ ڈیٹ کرنے کے بہانہ ان سے اوٹی پی حاصل کرتے اوراس کی مدد سے ان کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرلیتے تھے ۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نےچند مزدوروں کے نام سے اکاؤنٹ  کھول رکھے ہیں ۔ ان مزدوروں کا اکاؤنٹ مقادم بناتا اور انہیں ملزمین کو ۳؍ ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا ۔ اکاؤنٹ کھولنے کے بعد مزدوروں کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات جس ملزم کی تحویل میں ہوتی ، فریب دہی سے آنے والی رقم میں ۲۰؍ فیصداسے دیا جاتا  اور بقیہ رقم ملزمین آپس میں بانٹ لیتے تھے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK