ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے ایک بار پھر اپنی ہیبت طاری کر دی۔ ہفتے کی رات اتحاد اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سٹی نے ایکسیٹر سٹی کو ۱۔۱۰؍گول کے عبرتناک اسکور سے شکست دی۔
EPAPER
Updated: January 11, 2026, 4:01 PM IST | Manchester
ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے ایک بار پھر اپنی ہیبت طاری کر دی۔ ہفتے کی رات اتحاد اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سٹی نے ایکسیٹر سٹی کو ۱۔۱۰؍گول کے عبرتناک اسکور سے شکست دی۔
ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے ایک بار پھر اپنی ہیبت طاری کر دی۔ ہفتے کی رات اتحاد اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سٹی نے ایکسیٹر سٹی (Exeter City) کو ۱۔۱۰؍گول کے عبرتناک اسکور سے شکست دے کر فٹ بال کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔
History repeating itself ⏮️ pic.twitter.com/1GSb1jXDcm
— Manchester City (@ManCity) January 10, 2026
اس میچ کی خاص بات مانچسٹر سٹی کے مہنگے ترین نئے کھلاڑی اینٹوان سیمینیو (Antoine Semenyo) کا یادگار آغاز رہا، جنہوں نے کلب میں شامل ہونے کے محض ۲۴؍ گھنٹے بعد ہی اپنا پہلا گول داغ دیا۔ ۱۷؍ سالہ دفاعی کھلاڑی میکس ایلائن نے ۱۲؍ ویں منٹ میں پہلا گول کر کے کھاتہ کھولا، جس کے بعد گولز کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا۔ مڈ فیلڈر روڈری نے مئی ۲۰۲۴ء کے بعد پہلا گول اسکور کر کے اپنے فارم کا اعلان کیا۔ بائورن ماؤتھ سے ۸۷؍ ملین ڈالرس (۶۵؍ ملین پاؤنڈ) کے عوض سٹی جوائن کرنے والے سیمینیو نے دوسرے ہاف میں بہترین فنشنگ کے ذریعے اپنا پہلا گول مکمل کیا۔۱۷؍ سالہ ریان میک ایڈو اور نیکو او ریلی نے بھی گول اسکور کر کے ثابت کیا کہ سٹی کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ یہ۱۹۸۷ء کے بعد مانچسٹر سٹی کی سب سے بڑی فتح ہے جب انہوں نے ہڈرز فیلڈ کو بھی اسی اسکور (۱۔۱۰؍گول) سے ہرایا تھا۔ سیمینیو کو لیورپول اور مانچسٹر یونائیٹڈ جیسی ٹیموں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے پیپ گارڈیولا نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
یہ بھی پڑھئے:چیٹ جی پی ٹی ۲۰۲۶ء میں پرسنل سپر اسسٹنٹ بن جائے گا: اوپن اے آئی کی فِدجی سیمو کا بیان
اگرچہ پیپ گارڈیولا پابندی کے باعث ٹچ لائن پر موجود نہیں تھے، لیکن انہوں نے ارلنگ ہالینڈ سمیت ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتاری۔ پریمیر لیگ میں مسلسل تین ڈراز کے بعد سٹی کو ایک بڑی فتح کی تلاش تھی، جو انہوں نے۱۰؍ گولز کی صورت میں حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:انیس بزمی کی نئی فلم میں اکشے کمار اور ودیا بالن، شوٹنگ ۱۵؍ جنوری سے
پیرو کو کھیلو انڈیا ونٹر گیمز ۲۰۲۶ء کے لیے آئس ہاکی ٹرائل
ہماچل پردیش کے محکمہ امورِ نوجوانان و کھیل نے اگلے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز ۲۰۲۶ء کے لیے ریاست کی آئس ہاکی ٹیموں (مرد و خواتین) کے انتخاب کے سلسلے میں ٹرائلز کا اعلان کیا ہے۔محکمے کی جانب سے جاری سرکاری اطلاع کے مطابق یہ ٹرائل پیرکو منعقد ہوں گے۔ منتخب ٹیمیں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز۲۰۲۶ء میں ہماچل پردیش کی نمائندگی کریں گی۔ ان کھیلوں کا پہلا مرحلہ ۲۰؍ جنوری سے شروع ہوگاجبکہ دوسرا مرحلہ کشمیر میں منعقد کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مردوں اور خواتین دونوں کے آئس ہاکی ٹرائل صبح۱۱؍ بجے شروع ہوں گے۔ دلچسپی رکھنے والے کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہماچلی بونافائیڈ سرٹیفکیٹ اور دو پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ مقررہ شیڈول کے مطابق ٹرائل سینٹر پر رپورٹ کریں۔ ٹرائل کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اسی روز صبح ۱۰؍ بجے شروع ہوگی۔