• Wed, 23 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مراٹھا مظاہرین کی جانچ کے اشارے پرمنوج جرنگے کا سخت ردعمل

Updated: September 23, 2026, 12:37 PM IST | Agency | Aurangabad

مراٹھا مظاہرین کی جانچ کے اشارے پرمنوج جرنگے کا سخت ردعمل، کہا: آپ کی حکومت کبھی تو بدلے گی۔

Manoj Jarange. Picture: INN
منوج جرنگے۔ تصویر: آئی این این

مراٹھالیڈر منوج جرنگے اورنگ آباد (چھترپتی سمبھاجی نگر) کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو مراٹھا مظاہرین کی تحقیقات کے سلسلے میں بڑا انتباہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ  منوج جرنگے کے مخالفین نے ای ڈی سے شکایت کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی کی بنیاد پر جرنگے کے ساتھیوں  کی مالی جانچ کی جائے گی۔ دریں اثنا ء منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منوج جرنگے نے اس تحقیقات کا مسئلہ اٹھایا اور نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو  انتباہ دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ان کی بھوک ہڑتال ختم کرتے ہی ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس کے بعد جارنگ کا سخت ردعمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھئے: معیشت میں نجی سرمایہ کاری رفتار پکڑ رہی ہے : سیتا رمن

کیا کوئی مراٹھا آندولن کی حمایت نہیں کرنا چاہتا؟ جو مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں، آپ انہیں جیل میں ڈالیں گے،  انہیں جیل میں ڈالیں گے ا یسا کریں گے آپ، آپ کی حکومت کبھی تو بدلے گی، ٹھیک ہے؟ پھر ہم بھی قاتل ہیں۔ ایکناتھ شندے کے ایم ایل اے، ایم پی، وزراء کو ہمارے پاس آنا چاہئے تھالیکن انہوں نے  ہماری تفتیش کیلئے وہ ہماری خدمت میں آ رہے ہیں، یہ خوشی کی بات ہے۔ کوئی مسئلہ نہیں۔ ٹی وی نائن کی خبر کے مطابق  منوج جرنگے پاٹل نے کہا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔مراٹھا برادری نے ان ایم ایل ایز اور ایم پیز کو منتخب کیا ہے۔ اس کے بعد انہیں یہ حق مل گیا۔ وہ مراٹھا مظاہرین کیلئے کام نہیں کر رہے ہیں۔ انہیں   ہمیں  نےاپنے ووٹوں کی بنیاد پر منتخب کیا۔ اب وہ دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مراٹھا مظاہرین سے سوال کیا کہ ایکناتھ شندے کے دور میں کیا بڑی تبدیلی آ رہی ہے۔ آپ کوئی امرت پی کر نہیں آئے۔ آپ کااقتدار ایک نہ ایک دن چلا جائے گا۔   منوج جرنگےکا کہنا ہے کہ ’کر (انکم  )‘ نہیں تو  ڈر کیسا ؟ ہماری رگ میں سچائی کا خون بہتا ہے۔ ایک بڑا سیاسی لیڈر ہے۔ وہ ایک بل پر پریشانی میں پڑ گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کتنے مراٹھوں کوجیل میں ڈالنے سے شندے کاپیٹ بھرے گا، یہ ان پر منحصر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK