Inquilab Logo

راجیو گاندھی کی شہادت کی ۳۳؍ ویں برسی پرمتعدد لیڈروں کی جانب سےخراج عقیدت

Updated: May 22, 2024, 12:33 PM IST | Agency | New Delhi

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر ایک تعزیتی پیغام پوسٹ کیا ،سونیا گاندھی، راہل گاندھی، ملکارجن کھرگے اور دیگرنے ویر بھومی پہنچ کرسابق وزیراعظم کو یاد کیا، راہل نے والد کے ساتھ بچپن کی تصویرشیئر کی۔

Rahul Gandhi at the Samadhi of his father late Rajiv Gandhi. Photo: PTI
راہل گاندھی اپنے والد آنجہانی راجیو گاندھی کی سمادھی پر۔ تصویر : پی ٹی آئی

سابق وزیر اعظم اور کانگریس لیڈر راجیو گاندھی کی شہادت کی ۳۳؍ ویں برسی پرمتعدد سیاسی لیڈروں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ وزیر اعظم مودی اس تعلق سے ایک تعزیتی پیغام ایکس پرپوسٹ کیا۔ ان کے علاوہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے نئی دہلی میں آنجہانی راجیو گاندھی کی یادگار ویر بھومی پہنچ کر انہیں یاد کیا۔ 
  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنے والد اور ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام لکھا۔ منگل(۲۱؍ مئی )کو راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے والد کے ساتھ بچپن کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے ایک جذباتی پیغام لکھا۔ راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’پاپا، آپ کے خواب، میرے خواب، آپ کی خواہشات، میری ذمہ داریاں۔ آپ کی یادیں، آج اور ہمیشہ، دل میں سدا۔ ‘‘ راہل گاندھی نے اس پیغام کے ساتھ جو تصویر شیئر کی ہے اس میں وہ اپنے والد کے ساتھ کسی سیاسی سفر پر جاتے نظر آ رہے ہیں۔ راجیو گاندھی کے ساتھ پارٹی کے کئی سینئر لیڈر بھی نظر آرہے ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: چھپرہ میں آرجےڈی اور بی جےپی حامیوں کے درمیان فائرنگ ،۲؍ کی موت

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے بھی اس موقع پر ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا’’۲۱؍ ویں صدی کے جدید ہندوستان کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے والے، ہندوستانی ذرائع ابلاغ میں انقلاب کے نقیب، پنچایتی نظام کو تقویت دینے اور اس کی اصلاح کرنے والے نیز امن و شانتی اور بھائی چارہ کی علامت سابق وزیر اعظم، بھارت رتن راجیو گاندھی کے یومِ شہادت کے موقع پر دلی خراجِ عقیدت۔ ہندوستان کو ایک مضبوط اور طاقتور ملک بنانے میں ان کی قابلِ ذکر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ‘‘ اس پوسٹ کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی منسلک کیاگیا ہے۔ کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے یہاں ریاستی دفتر راجیو بھون میں راجیو گاندھی کی تصویر پر پھول مالا چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پارٹی کے ریاستی صدر دیویندر یادو نے سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور سچن پائلٹ کے ساتھ اسمارک استھل پہنچے۔ اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ راجیو گاندھی حب الوطنی اور قربانی کا دوسرا نام ہے۔ ہندوستان راجیو گاندھی کو ہمیشہ یاد رکھے گا، جنہوں نے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK