Inquilab Logo

ریاستی اسمبلی میں ’’گینگ وار جیسی‘‘ صورتحال پیدا ہوگئی ہے: سنجے راؤت

Updated: November 09, 2023, 6:16 PM IST | Mumbai

یو بی ٹی شیوسینا کے لیڈر سنجے راؤت نے آج دعویٰ کیا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کی وجہ سے مہارشٹر کی ریاستی اسمبلی میں ’’گینگ وار جیسی ‘‘ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ راؤت نے ریاستی اسمبلی میں چھگن بھجپل اور شمبھوراج دیسائی کے درمیان ہونے والی لفظی جنگ کے تعلق سے یہ بات کہی ہے۔ دیسائی نے راؤت کے بیان کو ’’مزاحیہ‘‘ قرار دیا ہے اور کہا کہ راؤت صرف افواہیں پھیلانا جانتے ہیں جبکہ ان کا ترقی کا کوئی مقصد نہیں ہے۔

Sanjay Raut. Photo: INN
سنجے راؤت۔ تصویر: آئی این این

سنجے راؤت نے آج دعویٰ کیا کہ مراٹھا ریزرویشن معاملے کی وجہ سے مہاراشٹر کی ریاستی اسمبلی میں ’’گینگ وار کی طرح‘‘ حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے رپورٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمزور اور ناپائیدار حکومت کے سبب سماج ذات کی لکیروں میں بٹ رہا ہے۔تاہم ، ریاستی وزیر شمبھوراج دیسائی نے راؤت کے بیان کو ’’مزاحیہ ‘‘ قراردیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ(یو بی ٹی ) شیوسینا لیڈرصرف افواہیں پھیلانا جانتے ہیں اوران کاترقی کا کوئی مقصد نہیں ہے۔راؤت نے ریاستی وزراء چھگن بھجپل اور شمبھوراج دیسائی کے درمیان ہونے والی لفظی جنگ کا حوالیہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے وزراء کو کوئی حکم نہیں دیا ہے جس کے سبب وہ ایک دوسرے کے گلے پڑ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ حالات اس حد تک خراب ہو گئے ہیںکہ وزراءایک دوسرے سے جھگڑابھی کر سکتے ہیں۔ ریاستی اسمبلی میں’’ گینگ وار جیسی ‘‘کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ بھجپل، جواو بی سی لیڈر ہیں، نے پیر کو کہا تھامراٹھا برادری کو او بی سی زمرہ کے تحت ریزرویشن دینے کی ’’بیک ڈور‘‘ کوششوں کی مخالفت کی جائے گی جس کے بعد دیسائی نے بھجپل پر تنقید کی تھی ۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ریاستی وزراء کی جانب سے مراٹھا ریزرویشن پر دیئے جانے والے بیان پر افسوس کیا تھا اور ان سے اپیل کی تھی کہ  کہ وہ جذباتی معاملات پر احتیاط برتنے کی کوشش کریں۔
راؤت نے مراٹھا کوٹہ معاملے کے حوالے سے کہا کہ مہاراشٹر نے کبھی ایسے حالات نہیں دیکھے جس میں سماج کو ذات کی بنیاد پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ منوج جرنگے نے مراٹھا کوٹہ معاملے کوسلجھانے کیلئے ۲۴؍دسمبر کی ڈین لائن دی ہے اور ممبئی کاگلا گھونڈنے کی دھمکی دی ہے۔ اگر وزیر اعلیٰ نے ان کی دھمکی کو سنجیدہ نہیں لیا تو مہارشٹر کی شیبہ دھڑک جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK