Inquilab Logo

’’مراٹھا سماج اسمبلی الیکشن پوری طاقت سے لڑسکتا ہے ‘‘

Updated: April 14, 2024, 11:35 PM IST | Inquilab News Network | Jalna

مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرنگے پاٹل نے کہا کہ اگراوبی سی کوٹہ سے مراٹھا سماج کو ریزرویشن نہیں دیا گیا تو۶؍جون سے پھر بھوک ہڑتال کروں گا، انہوں نےبذات خود الیکشن لڑنے سے انکار کیا لیکن اسمبلی انتخابات کیلئے مراٹھا سماج کو متحرک کرنےکا انتباہ دیا۔

Manoj Jarangay Patil has warned of protest if the demand is not met. Photo: INN
منوج جرنگے پاٹل نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔ تصویر : آئی این این

مراٹھا ریزرویشن تحریک کے روح  رواں  منوج  جرنگے پاٹل نےامبیڈکر جینتی کے موقع پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ باباصاحب اور ان کے آئین نے ملک کے شہریوں کو انصاف دیا ہے۔
ریزرویشن نہیں دیاگیا تو.....
 جرنگے پاٹل نے ریزرویشن کے متعلق انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ’’اگر حکومت مراٹھاسماج کو  ریزرویشن کا فائدہ فراہم کرنے میںناکام رہتی ہے تو میں ۵؍جون سے بھوک ہڑتال کروں گا۔‘‘ 
 ’لوک مت‘ کی رپورٹ کے مطابق منوج جرنگے نے اس موقع پر کہا کہ’’میں کوئی سیاسی راہ پر نہیں چل رہا ہوں،ہم نے کوئی امیدوار بھی نہیں اتارا ہے اور نہ ہی کسی کو حمایت دی ہے۔ لیکن ۶؍جون تک اوبی سی کوٹہ سے ریزرویشن نہیں دیا گیا تو پھر بھوک ہڑتال کروں گا ۔ یہی نہیں مراٹھا سماج ودھان سبھا الیکشن کی بھی تیاری کرے گا۔‘‘
 انہوں نے پارلیمانی الیکشن کے ضمن میں کہا کہ’’مراٹھا بھائی کسی کے جلسے میں نہیں جارہے ہیں،وہ صرف مزےلے رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ان امیدواروں کو ضرور ہرائیں گے (جنہوں   نے ہمارا ساتھ نہیں دیا) اگر ایسا ہوگا تو یہ ہماری بڑی جیت ہوگی۔لوک سبھا الیکشن بڑا ہوتا ہے، اس میں انتخابی حلقہ بھی وسیع ہوتا ہے، لہٰذا اس کی تیاری کے لئے ہمارے پاس خاطر خواہ وقت نہیں تھا۔ لیکن ہم اسمبلی الیکشن پوری طاقت سے لڑیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: راہل کی مہاراشٹرمیں پہلی انتخابی ریلی، بھنڈارہ میں خطاب

انتخابی سیاست میں اترنے کا اشارہ
 منوج جرنگے پاٹل نے انتخابی سیاست میں قدم رکھنے کے متعلق یہ کہا کہ’’اکثریت کے بغیر سیاست کی کوئی اہمیت نہیںہے۔ میں یہ بھی مانتا ہوں کہ صرف جذبات سے سیاست میں ووٹ حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ میں خود الیکشن نہیں لڑوں گا۔ میرے نزدیک مراٹھا بھائیوں کی اہمیت ہے ۔لیکن مراٹھا سماج کو اسمبلی الیکشن کیلئے تیارکریں گے ‘‘ انہوں نے بیان کے ساتھ ہی یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ’’ اگر مہاراشٹر حکومت مراٹھا سماج کو ریزرویشن مراعات فراہم کرنے میں  ناکام رہتی ہے تو میں ۵؍جون سے دوبارہ بھوک ہڑتال کروں گا۔‘‘منوج جرنگے پاٹل نے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس پر تنقید کی اور کہا کہ پولیس اب بھی مراٹھا ریزرویشن تحریک کے کارکنوں کے خلاف کیس درج کررہی ہے۔
 جرنگے پاٹل نے الزام لگایا کہ’’مہاوکاس اگھاڑی نے ہمیں ریزرویشن نہیں دیا اور شندے سرکار نے بھی مراٹھا سماج کو دھوکہ دیا ہے۔سبھی پارٹیاں پچھلے چالیس سال سے مراٹھا سماج کا استعمال کررہی ہیں۔‘‘دی پرنٹ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ’’ ایکناتھ شندے سرکار نے مراٹھا سماج کو دھوکہ دیا ہے،  اس لئے ہم مراٹھا سماج کے امیدواروں کو اسمبلی الیکشن میں اتارنے کے لئے تیاری کررہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK