Inquilab Logo Happiest Places to Work

کمرشیل بحری جہازوں کیلئے سمندری انشورنس پول کو منظوری

Updated: April 19, 2026, 12:26 PM IST | Mumbai

مرکزی کابینہ نے ۱۲؍ ہزار کروڑ روپے سے زائد کا پُول مقرر کردیا، میرین انشورنس کو آسان بنانا مقصد ہے۔

The center has made it easier for commercial ships. Photo: INN
کمرشیل جہازوں کیلئے مرکز نے آسانی پیدا کردی ہے۔ تصویر: آئی این این

مرکزی حکومت تجارتی جہازوں کے لیے سمندری انشورنس کوریج (میرین انشورنس) کو آسان بنانے کے مقصد سے ۱۲؍ ہزار ۹۸۰؍ کروڑ روپے کی خودمختار ضمانت (سوَرین گارنٹی) کے ساتھ ایک گھریلو انشورنس پول’’ ہندوستان میرین انشورنس پول‘‘ بنانے جا رہی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس پول کی تشکیل کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ یہ پول مسلسل سمندری انشورنس کوریج کی سہولت فراہم کرے گا اور اس کیلئے ۱۲؍ ہزارکروڑ روپے کی خودمختار ضمانت فراہم کی جائے گی۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کابینہ کی میٹنگ  کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ پول اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کسی بھی بین الاقوامی ذریعے سے ہندوستانی بندرگاہوں تک مال لانے والے جہازوں کیلئے سستا انشورنس دستیاب رہے، چاہے وہ غیر مستحکم سمندری راستوں سے گزریں۔

یہ بھی پڑھئے: عالمی سطح پر ٹیک سیکٹر میں پہلی سہ ماہی کے دوران ۸۰؍ ہزار سے زیادہ ملازمتیں ختم ہو گئیں

عالمی عدم استحکام اور جیو پولیٹکل غیر یقینی صورتحال میں اضافے کی وجہ سے سمندری تجارت متاثر ہوئی ہے، جس سے مال اور جہازوں کے نقصان کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور انشورنس کی لاگت میں اضافہ اور دستیابی میں غیر یقینی پیدا ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، ہندوستانی جہازوں کی تھرڈ پارٹی واجبات جیسے تیل کی آلودگی، ملبہ ہٹانے، مال کی خرابی، عملے کی چوٹ اور تصادم کی ذمہ داریوں وغیرہ کے لئےپی اینڈ آئی انشورنس کے حوالے سے بین الاقوامی پروٹیکشن اینڈ انڈیمنیٹی گروپ (آئی جی پی اینڈ آئی) کلبوں پر زیادہ انحصار ہے۔ اسے مدنظر رکھتے ہوئے کوریج ختم ہونے کی صورت میں تجارت کی خودمختاری اور تسلسل برقرار رکھنے کے لئے ہی گھریلو سمندری رسک کوریج پول بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK