Inquilab Logo Happiest Places to Work

مارک رفیلو کی اسرائیل پردوبارہ تنقید، غزہ میں قحط پرعالمی اقدام کی اپیل

Updated: August 25, 2025, 9:56 PM IST | Washington

امریکی اداکار مارک رفیلو نے غزہ میں جاری انسانی بحران کو ’’انسان کے پیدا کردہ قحط‘‘ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف جرم ہے جس پر دنیا کی خاموشی مجرمانہ ہے۔

Actor Mark Ruffalo. Photo: INN
اداکار مارک رفیلو۔ تصویر: آئی این این

امریکی اداکار مارک رفیلو نے عالمی لیڈران پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں مداخلت کریں۔ انہوں نے بگڑتے ہوئے انسانی بحران کو ’’انسانی ہاتھوں سے پیدا کردہ قحط‘‘ اور ’’انسانیت کے خلاف جرم‘‘ قرار دیا۔ اتوار، ۲۴؍ اگست کو انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بحران پر بات کرتے ہوئے انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیوریٹی فیز کلاسیفکیشن (IPC) کی رپورٹ کا حوالہ دیا۔ یہ بین الاقوامی ادارہ قحط کی صورتحال کا اعلان کرتا ہے اور اس نے تصدیق کی ہے کہ غزہ قحط کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mark Ruffalo (@markruffalo)

رفیلو نے اپنے بیان میں کہا:’’یہ کوئی قدرتی آفت نہیں ہے۔ یہ کوئی خشک سالی نہیں ہے۔ یہ ایک انسانوں کے ہاتھوں کیا گیا المیہ ہے، ایک مجرمانہ عمل ہے جس کا مقصد شہری آبادی کو ختم کرنا ہے۔ اور یہ سب اسرائیل اور آئی ڈی ایف کے ہاتھوں ہو رہا ہے۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ سرحد کے ایک جانب کھانے کی اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں مگر غزہ کے شہریوں کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ ‘‘اداکار نے براہِ راست امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور یورپی لیڈران سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ۸۰؍فیصد سے زائد عام شہری ہیں اور اس صورتحال کو ’’پاگل پن‘‘ اور ’’انتہائی دل توڑنے والا‘‘ قرار دیا۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mark Ruffalo (@markruffalo)

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ایک کیپشن بھی پوسٹ کیا جس میں غزہ میں جبری بھوک کو ایک سوچی سمجھی پالیسی قرار دیا گیا، نہ کہ کوئی قدرتی آفت۔ انہوں نے لکھا:’’غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ محض ایک سانحہ نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ جبری بھوک، انسانوں کے ہاتھوں پیدا کیا گیا قحط  بچے اور خاندان تڑپ رہے ہیں جبکہ دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ‘‘رفیلو نے خبردار کیا کہ عالمی برادری کی بے عملی اس جرم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ انہوں نے مستقل جنگ بندی، شہری زندگی کے تحفظ اور ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کیا۔ بتا دیں کہ مارک رفیلو پہلے بھی اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے ناقد رہے ہیں۔ وہ اسرائیل پر پابندیوں کی حمایت کر چکے ہیں اور آرٹسٹس فار سیز فائر نامی مہم کا بھی حصہ ہیں، جو فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK