Inquilab Logo

فیڈ کی شرح سود میں کمی کے اشارے کے ساتھ مارکیٹ میں رونق

Updated: March 22, 2024, 10:11 AM IST | Agency | Mumbai

 امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے اس سال شرح سود میں ۳؍ بار کمی کے اشارے کی وجہ سے عالمی منڈی میں اضافے سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہمہ جہت خریداری کے باعث جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں رونق رہی۔ 

Photo: INN
تصویر : آئی این این

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے اس سال شرح سود میں ۳؍ بار کمی کے اشارے کی وجہ سے عالمی منڈی میں اضافے سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہمہ جہت خریداری کے باعث جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں رونق رہی۔ بی ایس ای کا۳۰؍ حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس ۵۳۹ء۵۰؍ پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر۷۲۶۴۱ء۱۹؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی نے۱۷۲ء۸۵؍ پوائنٹس چھلانگ لگائی اور ۲۲۰۱۱ء۹۵؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص جن کو مسلسل فروخت کے دباؤ کا سامنا تھا نے جمعرات کو زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ۲ء۳۶؍ فیصد بڑھ کر۳۸۶۵۲ء۴۲؍ پوائنٹس اور اسمال کیپ ۲ء۰۱؍ فیصد بڑھ کر۴۲۳۲۱ء۹۹؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل۳۹۶۲؍ا کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے۲۷۵۸؍ میں اضافہ، ۱۰۶۱؍ میں کمی جبکہ۱۰۷؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح۴۰؍ نفٹی کمپنیاں سبز رنگ میں بند ہوئیں جبکہ باقی۱۰؍ کمپنیاں سرخ رنگ میں بند ہوئیں۔ 
 تجزیہ نگاروں کے مطابق فیڈرل ریزرو نے اشارہ دیا کہ وہ مہنگائی پر قدرے سست پیش رفت کی پیش گوئی کے باوجود اس سال امریکی شرح سود میں تین بار کمی کی توقع رکھتا ہے۔ فیڈ کے چیئرمین جیروم پاول نے کہا کہ حالیہ بلند افراط زر قیمت کے دباؤ کو آہستہ آہستہ کم کرنے کی بنیادی کہانی کو تبدیل نہیں کرتا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ حالیہ اعداد و شمار نے بھی مرکزی بینک کے اس اعتماد کو مضبوط نہیں کیا کہ افراط زر کی جنگ جیت لی گئی ہے۔ عالمی منڈیاں سبز رنگ میں رہیں کیونکہ فیڈ نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ شرح سود میں کمی کا امکان برقرار ہے جس کی وجہ سے برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں ۰ء۸۷، جرمنی کے ڈی اے ایکس میں ۰ء۴۷، جاپان کے نکیئی میں ۲ء۰۳؍ اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں ۱ء۹۳؍ فیصد جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں ۰ء۰۸؍ فیصد کی کمی ہوئی۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای کے تمام۲۰؍ گروپس میں تیزی کا رجحان رہا۔ اس دوران اشیاء ۱ء۹۸، سی ڈی۱ء۶۷، توانائی۱ء۴۴، ایف ایم سی جی ۰ء۷۶، فائنانشیل سروسیز۱ء۰۹، ہیلتھ کیئر ۰ء۹۴، صنعتی۲ء۸۱، آئی ٹی۰ء۸۴، یوٹیلٹیز ۲ء۷۰، آٹو۱ء۴۲، کیپٹل ۲ء۷۳، کیپٹل ۲ء۷۹، تیل اور گیس۴۱۱، پاور شیئرز۳ء۰۶، ریئلٹی ۲ء۹۶اور سروسیز گروپ ۱ء۹۹؍ فیصد مضبوط رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK