• Tue, 13 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ماروتی سوزوکی کا گجرات میں دوسرا پلانٹ ، ۳۵؍ ہزار کروڑ منظور

Updated: January 13, 2026, 3:29 PM IST | Agency | New Delhi/Gandhinagar

سانند کےکھوراج انڈسٹریل اسٹیٹ میں ۲۰۲۹ء تک تیار ہوکر کام کرنے لگے گا، گاڑیوں کے پروڈکشن میں سالانہ ۱۰؍ لاکھ یونٹ کا اضافہ ہوگا۔

Maruti Suzuki India Limited is preparing itself for the increase in demand in the future. Picture: INN
ماروتی سوزوانڈیا لمیٹڈکی خود کو مستقبل میں مانگ میں اضافہ کیلئے تیار کررہی ہے۔ تصویر: آئی این این
ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (ایم ایس آئی ایل) گجرات میں  اپنا دوسرا پلانٹ سانند میں واقع کھوراج انڈسٹریل اسٹیٹ میں لگائے گی جس کی منظوری پیر کو کمپنی کے بورڈ نے پیر(۱۲؍جنوری ۲۰۲۶ء) دے دیا۔اس کا مقصد ملک اور بیرون ملک گاڑیوں کی مانگ میں  اضافہ کو پورا کرنے کیلئے  اپنی پیداواری  صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ یہ گجرات میں کمپنی کا دوسرا پلانٹ ہوگا۔  پہلا پلانٹ ہنسل پور میں واقع ہے۔
اس وقت کمپنی گروگرام، مانیسَر، کھرکھوڈا اور ہنسل پور میں تقریباً۲۴؍ لاکھ یونٹس (کاریں )سالانہ تیار کرنے میں کامیابی ہے  جبکہ۲۶؍ لاکھ یونٹس سالانہ تک پیداوار کی گنجائش موجود ہے۔اس میں سوزوکی موٹرس گجرات پرائیویٹ لمیٹڈ میں تیار کئے گئے یونٹس بھی شامل ہیں، جسے اب ماروتی سوزوکی انڈیا میں میں ضم کر دیا گیا ہے۔ چونکہ موجودہ پیداواری صلاحیت پوری طرح استعمال ہو چکی ہے، اس  لئے  مانگ کو دیکھتے ہوئے نئے پلانٹ محسوس  کی جارہی تھی۔اسی کے پیش نظر سانند میں اس کو منظوری دی گئی ہے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کے تحت سالانہ ۱۰؍ لاکھ یونٹس تک پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا، جو مرحلہ وار طور پر شروع ہوگی ۔
کمپنی کی ریگولیٹری فائلنگ  میں دی اطلاع کے مطابق ایم ایس آئی ایل کے بورڈ نے زمین کی خریداری، فیکٹری کی تعمیر اور ابتدائی تیاری کے کاموں کیلئے ۴؍ ہزار ۹۶۰؍ کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ایم ایس آئی ایل نے پیر کو کی گئی اس  ریگولیٹری فائلنگ میں کہا ہےکہ’’بورڈ نے آج گجرات انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے کھوراج انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیداواری صلاحیت میں توسیع کیلئے  زمین حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔‘‘ کمپنی کے مطابق ملک میں  اور بیرون ملک یعنی  برآمدی مانگ میں اضافے کے باعث پیداواری صلاحیت بڑھانا ضروری ہو گیا ہے تاکہ مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کی جا سکے۔ اس منصوبے کی مالی اعانت اندرونی وسائل اور بیرونی قرضوں کے امتزاج سے کی جائے گی۔ یہ فیکٹری ملکی اور برآمدی دونوں مارکیٹوں کی ضروریات پوری کرے گی۔
جنوری۲۰۲۴ء میں سوزوکی موٹر کارپوریشن (ایس ایم سی) کے صدر توشی ہیرو سوزوکی نے اعلان کیا تھا کہ ایم ایس آئی ایل گجرات میں ایک نئے گرین فیلڈ پلانٹ کے ساتھ مزید سرمایہ کاری کرے گی۔ گجرات میں اس نئے  پلانٹ کے تعلق سے کمپنی  نے یہ ہدف طے کیا ہے کہ یہ  مالی سال۲۰۲۹ء  تک نہ صرف یہ کہ بن کر تیار ہوجائے بلکہ  کام شروع کردے اور یہاں سے گاڑیوں کا پروڈکشن ہونے لگے۔ اس یونٹ میں زمین کی خریداری کی لاگت کے علاوہ کل سرمایہ کاری تقریباً۳۵؍ ہزارکروڑ روپے  کی ہوگی۔اس نئے پلانٹ کے ساتھ، گجرات میں ماروتی سوزوکی کی مجموعی سالانہ پیداواری صلاحیت ۲۰؍ لاکھ یونٹس ہو جائے گی۔ 
ماروتی  سوزوکی  انڈیا کا منصوبہ ہے کہ وہ مالی سال ۳۱-۲۰۳۰ء تک  ہندوستان میں تقریباً۴۰؍ لاکھ گاڑیوں کی سالانہ تیاری کی صلاحیت حاصل کرے تاکہ مستقبل میں آٹوموبائل مارکیٹ میں توسیع کیلئے  تیاری کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK