دبئی کے مشہور علاقےمرینا میں واقع ایک۶۷؍ منزلہ فلک شگاف رہائشی عمارت میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
EPAPER
Updated: June 16, 2025, 1:52 PM IST | Agency | Dubai
دبئی کے مشہور علاقےمرینا میں واقع ایک۶۷؍ منزلہ فلک شگاف رہائشی عمارت میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
دبئی کے مشہور علاقے مرینا میں واقع ایک۶۷؍ منزلہ فلک شگاف رہائشی عمارت میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں عمارت میں موجود۳؍ ہزار ۸۲۰؍افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا۔ دبئی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ۶؍ گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گلف نیوز کے مطابق آگ اتنی خوفناک تھی کہ شعلے عمارت کے نیچے سے اوپر تک پھیل گئے تھے اور ہر طرف دھواں ہی دھواں تھا۔ یہ عمارت’’مرینا پِنیکل‘‘ اور ’’ ٹائیگر ٹاور‘‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس عمارت میں آگ لگی ہو، مئی ۲۰۱۵ء میں بھی یہاں ۴۷؍ویں منزل پر آگ لگ گئی تھی جس نے ۴۸؍ ویں منزلے کو بھی اپنی زد میں لے لیاتھا۔