یہاں کے ایم آئی ڈی سی میں واقع سینٹرل ٹیکسٹائل نامی کارخانے میں بھیانک سانحہ میں ۸؍افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
EPAPER
Updated: May 19, 2025, 12:14 PM IST | Sholapur
یہاں کے ایم آئی ڈی سی میں واقع سینٹرل ٹیکسٹائل نامی کارخانے میں بھیانک سانحہ میں ۸؍افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
یہاں کے ایم آئی ڈی سی میں واقع سینٹرل ٹیکسٹائل نامی کارخانے میں بھیانک سانحہ میں ۸؍افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ متوفین میں ۳؍ خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کا سبب شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔یہ حادثہ اکل کوٹ روڈ پر واقع شولاپورایم آئی ڈی سی کی سینٹرل ٹیکسٹائل ملز میں پیش آیا ہے۔ یہاں اتوار کی علی الصباح ۴۵:۳؍ بجے شارٹ سرکٹ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری کمپنی شعلوں کی نذر ہوگئی۔ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں کارخانے کے مالک حاجی عثمان حسن بھائی منصوری اور ان کے گھر کے ۳؍افراد کے ساتھ ساتھ ۴؍ملازمین کی جھلسنے اور دم گھٹنے سے موت ہوگئی ہے۔جبکہ کئی افراد زخمی ہیں۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ اس پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ اہلکاروں کو تقریباً ۵؍ سے ۷؍گھنٹے مشقت کرنی پڑی۔وزیراعظم مودی نے اس حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا اور متوفین کے ورثاء کو ۲؍لاکھ روپے و متاثرین کو ۵۰؍ہزار روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔