• Fri, 02 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جی ایس ٹی وصولی میں زبردست اچھال، ستمبر میں محصولات ۰۳ء۲؍ لاکھ کروڑ سے تجاوز

Updated: October 01, 2026, 4:11 PM IST | New Delhi

اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے تحت کل آمدنی (محصولات) ستمبر کے مہینے میں ۷ء۱۴؍فی صد کے اضافے کے ساتھ۲۰۳۵۲۱؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ وزارتِ خزانہ نے ستمبر کے جی ایس ٹی وصولی کے اعداد و شمار جاری کیے۔

GST.Photo:INN
جی ایس ٹی۔ تصویر:آئی این این

اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے تحت کل آمدنی (محصولات) ستمبر کے مہینے میں ۷ء۱۴؍فی صد کے اضافے کے ساتھ۲۰۳۵۲۱؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ وزارتِ خزانہ نے ستمبر کے جی ایس ٹی وصولی کے اعداد و شمار جاری کیے۔ اس میں گھریلو سطح پر جی ایس ٹی کی وصولی ۱ء۱۰؍ فی صد بڑھ کر۱۳۷۹۹۶؍ کروڑ روپے رہی، جب کہ درآمد شدہ اشیاء اور خدمات پر ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی ۹ء۲۵؍ فی صد کے اضافے کے ساتھ۶۵۵۲۵؍ کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے:’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نئے مناظر کے ساتھ دوبارہ سنیما گھروں میں آئے گی

گھریلو سطح پر سینٹرل جی ایس ٹی ستمبر میں۳۷۷۶۲؍ کروڑ روپے اور ریاستوں کا جی ایس ٹی۴۵۳۶۳؍ کروڑ روپے رہا۔ وہی مربوط جی ایس ٹی کی وصولی  ۵۴۸۷۱؍ کروڑ روپے درج کی گئی۔ حکومت نے ستمبر میں تاجروں کو کل ۲۷۱۰۰؍کروڑ روپے کا جی ایس ٹی ریفنڈ جاری کیا۔ یہ گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں ۳؍ فیصد کم ہے۔ اس میں ملک میں تیار شدہ مصنوعات پر جی ایس ٹی ریفنڈ ۵ء۱۳؍فیصد گھٹ کر۱۳۵۰۴؍ کروڑ روپے رہ گیا۔ جب کہ درآمد شدہ اشیاء پر جی ایس ٹی ریفنڈ۲ء۱۰؍ فیصد بڑھ کر۱۳۴۹۷؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
ریفنڈ کی رقم وضع کرنے کے بعد جی ایس ٹی کی مد میں خالص آمدنی (نیٹ ریونیو) کی وصولی میں ۱ء۱۸؍ فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ یہ رقم۱۷۶۵۲۰؍ کروڑ روپے ہو گئی۔ اس میں گھریلو جی ایس ٹی کا حصہ ۱۲۴۴۹۱؍ کروڑ روپے اور درآمد شدہ مصنوعات پر جی ایس ٹی کا حصہ  ۵۲۰۲۸؍ کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا۔ ان میں بالترتیب۵ء۱۳؍ فیصد اور ۸ء۳۰؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سنگاپور: مگرمچھ کی اے آئی سے بنی جعلی تصویر شیئر کرنے پر پر ایک شخص کو ۱۰ سال تک قید کا سامنا

موجودہ مالیاتی سال کی پہلی چھ ماہی میں گراس جی ایس ٹی وصولی۱۲۴۶۲۷۸؍ کروڑ روپے رہی۔ یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۶ء۱۱؍ فی صد زیادہ ہے۔ اس دوران جاری کیا گیا ریفنڈ۸ء۱۸؍  فیصد بڑھ کر ۱۸۰۱۶۳؍ کروڑ روپے ہو گیا۔ پہلی چھ ماہی میں خالص آمدنی میں ۴ء۱۰؍ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ پچھلے مالیاتی سال کی پہلی چھ ماہی کے۹۶۵۴۵۵؍ کروڑ روپے کے مقابلے میں۱۰۶۶۱۱۶؍ کروڑ روپے رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK