دفاعی چمپئن ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند، منگل سے لکھنؤ میں شروع ہونے والی سید مودی انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز کا خطاب لگاتار تیسری بار جیتنے کی کوشش کریں گی۔
EPAPER
Updated: November 24, 2026, 1:44 PM IST | Agency | Lucknow
دفاعی چمپئن ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند، منگل سے لکھنؤ میں شروع ہونے والی سید مودی انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز کا خطاب لگاتار تیسری بار جیتنے کی کوشش کریں گی۔
دفاعی چمپئن ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند، منگل سے لکھنؤ میں شروع ہونے والی سید مودی انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز کا خطاب لگاتار تیسری بار جیتنے کی کوشش کریں گی۔ نوجوان سنسنی رکشیتا رامراج، جنہوں نے پچھلے ہفتے ہانگ کانگ اوپن میں ٹوکیو ۲۰۲۰ءاولمپک خواتین سنگلز چمپئن چن یوفئی کو حیران کر دیا تھا، وہ بھی ہندستانی چیلنج کی قیادت کریں گی۔ بی ڈبلیو ایف سپر ۳۰۰؍ ٹورنامنٹ منگل سے اتوار تک بابو بنارسی داس یوپی بیڈمنٹن اکیڈمی میں منعقد کیا جائے گا۔
خواتین ڈبلز میں ٹاپ سیڈ ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند نے ۲۰۲۴ء میں اپنا پہلا سید مودی انٹرنیشنل خطاب جیتا تھا اور پچھلے سال کامیابی سے اپنے خطاب کا دفاع کیا تھا۔ یہ ہندستانی بیڈمنٹن جوڑی ۲۰۲۲ءمیں رنر اپ بھی رہی تھی۔ اس سال کے اوائل میں، ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند نے نئی دہلی میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔وہیں ۱۹؍ سالہ رکشیتا رامراج ہانگ کانگ اوپن والی اپنی شاندار فارم کو اس گھریلو ٹورنامنٹ میں بھی برقرار رکھنا چاہیں گی۔
یہ بھی پڑھئے: نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز ہندوستان نے ۰۔۱؍ سے جیتی
۲؍ بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کے اس ٹورنامنٹ میں نہ ہونے کے باعث، خواتین سنگلز میں تنوی شرما اور اونتی ہڈا ہندوستان کی اہم دعویداروں میں شامل ہوں گی۔ تنوی شرما، جنہوں نے اس سال کے اوائل میں تائپے اوپن میں اپنا پہلا بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور خطاب جیتا تھا، دوسری سیڈ پر ہیں، جبکہ اونتی ہڈا تیسری سیڈ پر ہیں۔
وہیں، ورلڈ چمپئن شپ کے برونز میڈلسٹ ایچ ایس پرنے مرد سنگلز میں ہندستانی چیلنج کی قیادت کریں گے۔ سابق عالمی نمبر ۶؍ کھلاڑی، سنگاپور کے جیسن تیہ اور ملائیشیا کے لی زی جیا (جو پیرس ۲۰۲۴ء اولمپک کے برونز میڈلسٹ ہیں) کے بعد تیسری سیڈ پر ہیں۔ مرد ڈبلز میں ہری ہرن امساکرونن اور ایم آر ارجن تیسری سیڈ پر ہیں، جبکہ دھرو کپلا اور اولمپیئن تنیشا کراسٹو ٹاپ سیڈ ہیں۔
لکشیا سین، جنہوں نے اس مہینے کے اوائل میں ہائیلو اوپن اور کوماتومو ماسٹرز جاپان کے خطاب جیتے تھے جبکہ ہندوستان کی اہم مرد ڈبلز جوڑی ساتوک سائی راج رنکی ریڈی۔ چراغ شیٹی اس ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے ہیں۔